بھٹکل میں راہ گیر کو ٹکر مارکر سواری فرار؛ راہگیر کی موقع پر موت

Source: S.O. News Service | By SO Staff | Published on 23rd February 2021, 7:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کاماکشی پٹرول کے قریب ایک راہ گیر کو ٹکر مارکر سواری فرار ہوگئی جس سے راہ گیر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت بھٹکل جالی   دیوی نگر کے رہنے والے سید آصف میراں صاحب (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے جن کا تعلق ساگر سے بتایا گیا ہے۔  

بھٹکل پی ایس آئی بھرت نے بتایا کہ   منگل کی اولین ساعتوں میں قریب 3:30 سے  4:30 بجے کے درمیان   یہ حادثہ پیش آیا ہے۔  بھرت نے بتایا کہ  پولس پٹرولنگ کے دوران سڑک پر ان کی نعش پائی گئی جس کے  بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ  سید آصف سرکل کی طرف  پید ل جارہے تھے کہ  پیچھے سے ایک تیز رفتار سواری انہیں  ٹکر مار کر کنداپور کی طرف فرار ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ آصف کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔پی ایس آئی کے مطابق  دوپہر کو پوسٹ مارٹم کے بعد میت لواحقین کے حوالے کی گئی ہے ۔

بھٹکل ٹاون  پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس  فرار سواری کی تلاش میں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔