گوہاٹی ایئرپورٹ پر نماز کیلئے جگہ کے مطالبہ پر ہائی کورٹ ناراض، کہا؛”نماز پڑھنی ہے تو مسجد جاؤ“

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2023, 6:34 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گوہاٹی ،30/ ستمبر(ایس او نیوز/ایجنسی)گوہاٹی ایئرپورٹ پر نماز پڑھنے کے لیے الگ سے ایک کمرہ بنانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو ہائی کورٹ نے  یہ کہہ کرخارج کر دیا  کہ آپ کو عبادت کرنی ہے تو اپنی عبادتگاہ چلے جائیں اور وہاں جاکر عبادت کریں۔ ساتھ ہی گوہاٹی ہائی کورٹ نے اس مفاد عامہ عرضی پر سخت اعتراض بھی ظاہر کیا -

میڈیا رپورٹوں کے مطابق چیف جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس سشمتا کھاند نے عرضی دہندہ سے کہا کہ اگر نماز کے لیے الگ سے کمرہ نہیں بنے گا تو کیا سماج کا کچھ نقصان ہوگا؟ اتنا ہی نہیں، ججوں نے اس عرضی پر یہ بھی سوال اٹھا دیا کہ آخر اس میں مفاد عامہ جیسا کیا ہے؟چیف جسٹس نے اس عرضی پر سماعت کے دوران کہا کہ اس معاملے میں بنیادی حق کا کیا معاملہ ہے؟ ہمارا ملک سیکولر ہے- پھر کسی ایک طبقہ کے لیے علیحدہ عبادت خانہ کا انتظام کیسے ہو سکتا ہے؟ اگر اس طرح کا کوئی کمرہ نہ بنایا جائے تو عوام کا کیا نقصان ہے؟ ہم ایک ہی طبقہ کے درمیان نہیں رہتے ہیں - اگر کسی کی خواہش عبادت کرنے کی ہے تو وہ مقرر جگہ (مسجد)پر جا سکتا ہے-

''عرضی دہندہ نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ کچھ فلائٹس کی ٹائمنگ ایسی ہے جب مسلمانوں کے لیے نماز کا وقت ہوتا ہے- اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ''ایسا ہے تو پھر آپ کو اپنی سہولت کے مطابق فلائٹ لینی چاہیے- آپ نماز پڑھنے کے بعد کی ہی فلائٹ لیں - آپ کو ایئرپورٹ پر سہولت بھی ہے- ہم آپ کی بات سے مطمئن نہیں ہیں - آخر کسی ایک ہی طبقہ کے لیے اس طرح کی سہولت کا مطالبہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟'' اس پر عرضی دہندہ نے کہا کہ دہلی، ترووننت پورم اور اگرتلہ ہوائی اڈوں پر نماز کے لیے الگ سے جگہ ہے، لیکن گوہاٹی میں ایسا نہیں ہے- جواب میں بنچ نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہے تو کیا یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے؟ کیا یہ کسی شہری کا حق ہے کہ وہ نماز کے لیے الگ سے کمرے کا مطالبہ کرے- اگر ایسے مطالبات ایئرپورٹ پر کیے جائیں گے تو پھر کل دیگر عوامی مقامات پر بھی اس طرح کے مطالبے کیے جا سکتے ہیں - آپ کے پاس نماز اور پوجا وغیرہ کے لیے جگہ ہے- آپ وہاں جائیں اور اپنی عبادت کریں -

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخاب غیر جانبدارانہ طریقے سے ہوئے اور ای وی ایم میں بھی کوئی خرابی نہیں ہوئی تو بی جے پی کی کوئی گارنٹی، کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے اچھے دن کا جو ...

سات تاریخ کا الیکشن بی جے پی کو سات سمندر دور پھینک دے گا! اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ سات تاریخ کا الیکشن بی جے پی کو سات سمندر دور پھینک دے گا۔ یہ تیسرا مرحلہ ان کا صفایا کرنے جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدایوں سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار آدتیہ یادو کے لئے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری سے پریشان، آئی آئی ٹی حیدر آباد کے 46 فیصد طلبا کو اب تک نہیں ملی ملازمت

ہندوستان میں بڑھتی بے روزگاری سے تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ پریشان نظر آ رہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ آئی آئی ٹی حیدر آباد میں 24-2023 سیشن سے تعلق رکھنے والے تقریباً 46 فیصد طلبا کو اب تک پلیسمنٹ نہیں ملا ہے، یعنی ملازمت حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ایک آر ٹی آئی سے ہوا ہے۔ ...

مظفر پور میں آگ لگنے سے 20 گھر ہوئے خاک، لاکھوں کی ملکیت تباہ، کئی مویشیوں کی موت

بہار کے مظفر پور ضلع میں آگ لگنے کا ایک خوفناک واقعہ پیش ایا ہے جس میں کم از کم 20 گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ آگ کی وجہ گیس سلنڈر میں ہوا دھماکہ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں کھانا بنانے کے دوران ایک سلنڈر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ فوری طور پر ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...