تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری سے پریشان، آئی آئی ٹی حیدر آباد کے 46 فیصد طلبا کو اب تک نہیں ملی ملازمت

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2024, 10:48 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 5/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) ہندوستان میں بڑھتی بے روزگاری سے تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ پریشان نظر آ رہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ آئی آئی ٹی حیدر آباد میں 24-2023 سیشن سے تعلق رکھنے والے تقریباً 46 فیصد طلبا کو اب تک پلیسمنٹ نہیں ملا ہے، یعنی ملازمت حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ایک آر ٹی آئی سے ہوا ہے۔ آر ٹی آئی کے جواب نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ آئی آئی ٹی میں داخلہ ہونے کے بعد اچھے پیکیج کے ساتھ پلیسمنٹ ہونا طے تصور کیا جاتا ہے۔

آر ٹی آئی اپریل 2024 میں ڈالا گیا تھا جس میں سوال کیا گیا تھا کہ ایسے کتنے طالب علم ہیں جن کی ملازمت کیمپس پلیسمنٹ سے ملی ہے۔ اس کے علاوہ طلبا کو ملی اوسط تنخواہ کی بھی تفصیل طلب کی گئی تھی۔ جواب میں کیمپس پلیسمنٹ میں ان طلبا کی تعداد بتائی گئی ہے جنھیں ملازمت کی پیشکش ملی ہے، نہ کہ مجموعی ’جاب آفر‘ کی جانکاری دی گئی ہے۔ اس سے کیمپس پلیسمنٹ کی بہتر تصویر سامنے آتی ہے، کیونکہ کئی بار ایک ہی طالب علم کو ایک سے زیادہ جاب آفر کیے جاتے ہیں۔

آر ٹی آئی کے جواب میں جو جانکاری دی گئی ہے، اس کے مطابق سیشن 24-2023 کے دوران آئی آئی ٹی حیدر آباد میں 843 طلبا کا رجسٹریشن کیمپس پلیسمنٹ کے لیے ہوا، جس میں سے 451 طلبا کی ملازمت لگ چکی ہے۔ 388 طلبا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کا پلیسمنٹ نہیں ہو سکا ہے۔ دیگر 4 سے متعلق جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ آر ٹی آئی کے جواب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملازمت حاصل کرنے والے طلبا کی اوسط تنخواہ 22.96 لاکھ روپے سالانہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔

امیٹھی میں اسمرتی ایرانی کے خلاف عوام کا پھوٹا غصہ ، راجپوتوں نے کھائی بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی قسم

امیٹھی میں چھتریہ برادری کے لوگ مختلف مقامات پر اسمرتی ایرانی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ قسمیں کھا رہے ہیں اور لوگوں کو قسمیں دلوا رہے ہیں کہ وہ اس بار بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق، کرنی سینا کے لوگ امیٹھی میں گھوم کر لوگوں کو قسمیں دلا ...

انتخابات کے اعدادوشمار پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

ملک بھر میں انتخابی ماحول ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب انتخابات کا پانچواں مرحلہ 20 مئی کو ہونا ہے۔ دریں اثنا، سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں پولنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ شدہ ووٹوں کے اکاؤنٹ کو فوری طور پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی مانگ گئی ہے۔