مظفر پور میں آگ لگنے سے 20 گھر ہوئے خاک، لاکھوں کی ملکیت تباہ، کئی مویشیوں کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2024, 10:42 AM | ملکی خبریں |

مظفر پور، 5/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) بہار کے مظفر پور ضلع میں آگ لگنے کا ایک خوفناک واقعہ پیش ایا ہے جس میں کم از کم 20 گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ آگ کی وجہ گیس سلنڈر میں ہوا دھماکہ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں کھانا بنانے کے دوران ایک سلنڈر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ دستہ کو فون لگایا گیا جس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ لیکن تب تک کئی گھر اور مویشی آگ کی نذر ہو چکے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفر پور کے اورائی واقع پرسم ٹولہ میں کھانا بنانے کے دوران ایک گھر شدید آگ لگی، جس نے آس پاس کے گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ اس آگ کی وجہ سے دیگر گھروں میں موجود کچھ سلنڈر میں بھی دھماکہ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ایک کر چار سلنڈر میں دھماکہ ہوا جس کی تیز آواز سے ہر طرف افرا تفری پھیل گئی۔ لوگوں نے خود سے آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن تیز لپٹوں کو دیکھ کر فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی۔

جائے وقوع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے مقامی لوگوں کی مدد سے کسی طرح آگ پر قابو پایا۔ اس آتشزدگی میں چار موٹر سائیکل اور کئی بکریاں بھی جل گئیں۔ علاوہ ازیں گھروں میں موجود لاکھوں روپے کی ملیت جل کر خاک ہو گئی۔ اتنا ہی نہیں، اس آگ میں پھیکن سہنی کے گھر میں بیٹی کی شادی کے لیے رکھے سونے کے زیورات اور نقدی بھی جل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ پڑوس میں شوخی سہنی کا بھی گھر تھا جس میں تمباکو کی تیار فصل موجود تھی جو راکھ ہو گئی۔ جن لوگوں کے گھر اور سامان جل گئے، ان کا رو رو کر برا حال ہو رہا ہے۔ مقامی مکھیا کے نمائندہ رامادھار رائے اور سابق مکھیا بابر علی راعین نے اس معاملے میں ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔