ہائی کورٹ جج کی بھٹکل آمد پر عدالت میں استقبالیہ پروگرام

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2019, 9:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17/نومبر (ایس او نیوز) ایڈیشنل ضلع سیشنس کورٹ قائم کرنے کے تعلق سے جائزہ لینے کے لئے ہائی کورٹ اور ضلع ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کا عہدہ رکھنے والے جسٹس بی اے پاٹل نے سنیچر کے دن بھٹکل کا دورہ کیا اور یہاں کی عدالت میں موجود بنیادی سہولتوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر بھٹکل بار ایسوسی ایشن کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ جلسہ منعقد کیاگیا۔ تہنیت اور اعزاز قبول کرتے ہوئے انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ عمل اور علم انسان کے لئے بہت ہی اہم ہوتے ہیں۔ اور اس کا بہترین سنگم وکالت کے پیشے میں دیکھاجاسکتا ہے۔سینئر وکیلوں کو چاہیے کہ وہ اپنے عمل اور رویے سے جونیئر وکیلوں کے لئے ایک ماڈل اور مثال ثابت ہوں۔سینئر سول جج جگدیش شیو پوجے، جے ایم ایف سی جج کرشنا راج، ایڈیشنل سول اور جے ایم ایف سی جج ناگیندرا، پبلک پراسکیوٹر اندرا نائک، بھٹکل بار ایسو سی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ آر آر شریشٹی، سابق رکن اسمبلی ایڈوکیٹ جے ڈی نائک اور دیگربہت سارے وکیل جلسے میں موجود تھے۔ایڈوکیٹ ایم جے نائک نے استقبال اور کلمات تشکر پیش کیے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔