بھٹکل: شمالی کینرا میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری۔کئی دیہات تالاب میں تبدیل، ندی کنارے بسنے والوں کے لئے چوکنا رہنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd September 2020, 7:20 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22ستمبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے تقریباً تمام تعلقہ جات میں موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی دیہاتوں میں زرعی زمین ، ناریل کے باغات اور راستے وغیرہ تالاب میں تبدیل ہوگئے ہیں،  مسلسل ہورہی بارش کی وجہ سے عام زندگی بھی ٹھپ ہوگئی ہے جبکہ ندیوں کے کنارے بسنے والوں کے لئے خطرات اور خدشات بڑھ گئے ہیں۔ 

کاروار میں کالی ندی پر تعمیر کیے گئے سوپا ڈیم میں پانی کی سطح بہت زیادہ بڑھ جانے کے بعد کرناٹکا پاور کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے ندی کنارے نشیبی علاقے میں بسنے والوں کو درپیش خطرات کے مد نظر چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔کیونکہ بارش اسی طرح جاری رہنے پر  ڈیم کے اندرموجود پانی خطرے کےنشان کو پار کرنے کی صورت میں اضافی پانی فوری طور پر ندی میں چھوڑنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

کل تک کی صورتحال کے مطابق سوپا ڈیم میں پانی خطرے کے نشان چھونے کے لئے آٹھ میٹر کا فاصلہ باقی رہ گیا تھا۔ خیال رہے کہ امسال مانسون میں کرناٹکا پاور کارپوریشن لمیٹیڈ کی طرف سے پہلی  مرتبہ  عوام کے لئے  چوکنا رہنے کی  وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ہوناور کی  گُنڈا بال ندی میں  بھی پانی کی سطح بڑھ جانے سے ندی کنارے رہنے والے کئی خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ اُڈپی، مینگلور اور گوا سے مچھلیوں کے شکار کے لئے نکلی ماہی گیری بوٹوں کوبھاری بارش کے چلتے  سمندر میں اُٹھنے والی اونچی لہروں کی وجہ سے   کاروار بندرگاہ میں لنگر انداز کیا گیا ہے، بارش  کی وجہ سے انکولہ میں بعض مکانات کونقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار کے ساتھ ساتھ سرسی، سداپور، یلاپور ، جوئیڈا اور منڈگوڈ میں بھی  بھاری بارش کے ساتھ ساتھ کچھ وقتوں کے لئے رُک رُک کر بھی بارش ہونے کی خبریں ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔