بھٹکل میں دیر رات کو بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی چمک کے ساتھ زوردار بارش ؛ مکان پر درخت گرنے سے تین زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th May 2018, 1:02 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18/مئی (ایس او نیوز)  تعلقہ میں گذشتہ تین راتوں میں مسلسل بجلیوں کی خطرناک چمک اور بادلوں کی گرجدار آوازوں کے ساتھ  بارش  ہورہی ہے، مگر جمعہ کی اولین ساعتوں میں ہوئی تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے نتیجے میں ایک مکان پر درخت گرنے سے تین لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھٹکل تعلقہ کے جالی  پٹن پنچایت حدود میں ایک مکان پر ناریل کا درخت گرنے سے نہ صرف گھر کی چھت کو نقصان پہنچا، بلکہ گھر کے اندر سورہے تین لوگ بھی زخمی ہوگئے ، جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال سے مرہم پٹی کرائی گئی ہے۔

جالی میں رات کو اچانک مادیوی گوئیدا نائک کے مکان پر درخت گرنے سے  گھروالوں کو کچھ سمجھنے کا موقع نہ مل سکا اور پل بھر میں  چھت کے کھپریل گھر کے اندر سونے والوں پر گرگئے، جس سے تین لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ درخت گرنے سے چھت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

خبر ملی ہے کہ ہیبلے پنچایت حدود کے  ناگما جٹپا نائک کے مکان پر بھی درخت گرنے سے گھر کی چھت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ روینو کے آفسران نے دونوں گھروں کا جائزہ لے کر نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

رات کو بادلوں کی خطرناک آوازوں کے ساتھ بجلیاں ایسی گرتی ہیں جیسے اسمان ٹوٹ پڑنے والا ہو، البتہ بارش کے ساتھ ہی رات کے اوقات میں گرمی کا زور ٹوٹ رہا ہے، مگر دن کا اُجالا پھیلتے ہی شہر میں پھر گرمی شروع ہوجاتی ہے، اور رمضان کے ماہ میں شدت کی گرمی سے روزہ داروں کا کچھ  زیادہ ہی برا حال ہورہا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔