دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں موسلادھاربارش؛ کئی علاقوں میں سڑکیں تالاب میں تبدیل؛ کئی مکانوں میں گھس گیا پانی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th November 2023, 2:22 PM | خلیجی خبریں |

دبئی 18/نومبر (ایس او نیوز) دبئی سمیت عرب امارات کے مختلف شہروں میں جمعہ سے جاری موسلادھار بارش کا سلسلہ  بعض شہروں میں جاری رہا، البتہ دبئی میں  بارش  تو رُک گئی ہے، مگر پورا دبئی گہرے  بادلوں میں ڈھکا ہوا نظر آرہا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ پڑوسی  اماراتی شہر شارجہ، عجمان اور آس پاس کے علاقوں  میں اب بھی ہلکی بارش جاری ہے۔

جمعہ کو دبئی میں  گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش  شروع ہوئی تو  موسم کا مزاج بھی یکلخت  تبدیل ہوگیا ، شہر میں اب سرد ہواوں  کی لہروں سے لوگوں نے گرمی سے  راحت کی سانس لی ہے۔ بارش، جو  جمعرات کو   راس الخیمہ میں شروع ہوئی تھی، اب  دیگر امارات میں  بھی پھیل گئی ہے، جس کے ساتھ ہی  محکمہ موسمیات نے ملک میں یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے اور اب موسم سرد ہوگیا ہے۔

جمعہ کو ہوئی بارش سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے سے  ٹریفک نظام بری طرح متاثر رہا۔ کئی علاقوں میں خالی جگہیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں جبکہ  موسلادھار بارش نے جگہ جگہ  سفر کرنے والوں کے لئے رکاوٹ  کھڑی کیں۔

دبئی ایئرپورٹس کے آپریٹر کے ترجمان کے حوالے سے  میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  جمعہ کو  متحدہ عرب امارات میں خراب موسم کی وجہ سے دبئی کے مرکزی ہوائی اڈے پر پروازوں میں کچھ خلل پڑا ۔دبئی انٹرنیشنل (DXB) کے آپریشنز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے  کہ  "متحدہ عرب امارات کے وقت صبح 10 بجے (0600 GMT) تک، 13 ان باؤنڈ پروازوں کو پڑوسی ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا تھا جبکہ چھ آؤٹ باؤنڈ پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔" "دبئی ہوائی اڈے DXB پر ایئر لائنز، کنٹرول اتھارٹیز اور دیگر سروس پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ  صارفین کو ہونے والی  تکلیف کو کم کیا جا سکے۔" یاد رہے کہ دبئی  کا ائرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے اور یہ  ایک اہم عالمی ٹرانزٹ ہب  بھی ہے۔

دبئی کے ساتھ ساتھ شارجہ ، ابوظبی اور فجیرہ میں بھی  درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بارش کے نتیجے میں  سڑکیں زیر آب آنے پر  جمعہ کو دبئی کی ٹریفک پولیس نے بھی شہریوں کو احتیاط برتنے کی  ہدایت دی   تھی  اور کہا تھا کہ  عوام محتاط رہیں اورگاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔ 

دبئی کے الراس علاقہ میں جہاں بھٹکل اور اطراف کے لوگ بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہیں،  بارش سے  کئی  عمارتوں کے اندر پانی  داخل ہوگیا، چونکہ  الراس علاقہ میں    رہائشی فلیٹس زیادہ تر  گراونڈ فلور  پر نہیں ہیں، اس لئے   کچھ نقصان نہیں ہوا، البتہ کرامہ اور دیگر رہائشی علاقوں میں  گراونڈ فلور پر واقع بعض فلیٹس کے اندر پانی داخل ہوجانے سے لوگوں  کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تعلق سے سوشیل میڈیا پر   مکانوں کےاندر پانی داخل ہونے کی وڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

معروف سماجی کارکن ڈاکٹرواسیم مانی بنے مُرڈیشورریاض جماعت کے نئے صدر؛ بڈچول فوزان پھرایک بارجنرل سکریٹری کےعہدہ پرمنتخب

سعودی عربیہ  کے شہر ریاض میں  سماجی خدمات میں معروف ڈاکٹر واسیم مانی مرڈیشور جماعت ریاض کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ  جنرل سکریٹری کے عہدہ پر جناب بڑچول فوزان کا پھر ایک بار انتخاب عمل میں آیا ہے۔

فلسطین پر ہورہی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے درمیان او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس؛ ایران بھی ہوا شریک : کیامتحدہونگے57مسلم ممالک؟

7/اکتوبر سے اسرائیل ملٹری کی طرف سے فلسطین پر وحشیانہ بمباری  اور گیارہ  ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید  کئے جانے  کے بعد   سعودی عرب میں عرب و اسلامی ممالک کا مشترکہ غیر معمولی سربراہی اجلاس منعقد کیا گیا ہے  جس میں فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے ...

کمپنیوں کا سسٹم ہیک کرنے والے بین الاقوامی گروہ کو دبئی پولس نے کیا گرفتار

متعدد ملکوں میں بڑی کمپنیوں کا سسٹم ہیک کرنے والے  بین الاقوامی گروہ کو دبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  یہ گروہ معروف کمپنیوں کے سی ای اوز اور ڈائریکٹرز کے ای میلز ہیک کرکے وارداتیں  انجام دے رہا  تھا۔ 

ایک ہی ویزا پر گلف کے مختلف ممالک کی سیر کرنا اب ہوگا ممکن؛ خلیجی کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کو دی منظوری

گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک کے وزرائے داخلہ نے مسقط میں منعقدہ  اجلاس میں گلف کے مختلف ممالک کے لئے  مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے  دی ہے۔ الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نےبتایا کہ   مسقط میں عمانی وزیر داخلہ کی ...

ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام بدل کر شیخ زائد انٹرنیشنل ائرپورٹ

 متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے شائع ہونے والے  معروف انگریزی روزنامہ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی کا اطلاق 9 فروری 2024 سے ہوگا جس دن 7 لاکھ 42 ہزار ...