بھٹکل میں زوردار بارش سے ہوئے نقصانات پر ایم ایل اے نے کہا؛ 4483 بارش سے متاثرہ مکانات میں سے اب تک 3890 گھروالوں میں معاوضہ تقسیم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th August 2022, 7:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9 اگست (ایس او نیوز)   2 اگست کو بھٹکل میں  ہوئی زوردار بارش کے نتیجے  میں جو  نقصانات  ہوئے تھے، اس پر بھٹکل  ایم ایل اے  سنیل نائک نے کہا کہ مشکل کی  اس گھڑی میں پہلے دن سے ہی  وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ بارش سے جملہ  4483    مکانات میں پانی گھس جانے سے گھروں کے اندر موجود کافی چیزوں کو نقصان پہنچا تھا،  جس میں  سے اب تک 3890   گھروں کو دس دس ہزار روپیہ  فی کس معاوضہ فراہم کیا گیا ہے۔ 

منگل کو پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے سنیل نائک نے کہا کہ   7/ اگست سے  بارش سے متاثرہ لوگوں کو  معاوضہ تقسیم کرنے کا کام شروع کیا گیا  تھا  اور آج 9/ اگست تک  تقریبا تمام متاثرہ لوگوں کو معاوضہ تقسیم کرنے کا کام  مکمل ہوچکا ہے۔

سنیل نائک کی فراہم کی گئی اطلاع کے مطابق  4483 مکانات میں پانی گھس جانے کی شکایتیں موصول ہوئی تھیں جس میں سے اب تک   3890 مکان والوں کو دس دس ہزار روپئے کے حساب سے  معاوضہ ڈائرکٹ اُن کے بینک اکاونٹ میں جمع کرائی  جاچکی ہے۔ آگے بتایا کہ  بارش سے 88 مکانات کو نقصان پہنچا تھا جس میں سے 59 مکان والوں میں معاوضہ تقسیم کیا جاچکا ہے،  مزید بتایا کہ  پچاس ہزار روپئے سے لے کر  پانچ لاکھ روپئے  تک کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ مُٹھلی میں پہاڑی چٹان کا حصہ  کھسکنے سے جن چار لوگوں  کی موت ہوئی تھی، اُن کے اہل خانہ کو   پانچ پانچ لاکھ کے حساب سے جملہ بیس لاکھ روپئے معاوضہ دیا جاچکا ہے۔

سنیل نائک کے مطابق  بھٹکل تعلقہ میں جملہ 365 دکانوں کے اندر پانی جانے اور دکانوں کا مال خراب ہونے کی شکایتیں موصول ہوئی تھیں، اِن دکان والوں میں  معاوضہ تقسیم کرنے کا کام باقی ہے، اسی طرح 36 کشتیوں اور 107 مچھلیاں پکڑنے کی جال کو نقصان پہنچنے کی شکایتیں ملی تھیں، ان  ماہی گیروں کو بھی معاوضہ تقسیم کرنے کا کام باقی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیل نائک نے بتایا کہ  2 اگست کو بھٹکل میں جو بارش ہوئی، ایسی خطرناک بارش انہوں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی تھی، جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ مُٹھلی میں پہاڑی چٹان کا  کھسک کر گھر پر گرا ہے اور چار لوگ  اُس میں دب گئے ہیں، تو فوری طور پر این ڈی آر ایف ٹیم کو بھٹکل  بلایا گیا تھا، لیکن چونکہ  کمٹہ  اور  شرالی ہائی وے پر بارش کا پانی جمع ہونے سے سڑک بند ہوگئی تھی، این ڈی آر ایف ٹیم کو بھٹکل  پہنچنے میں کافی دشواری پیش آئی اور وہ ٹیم  کافی تاخیر سے بھٹکل پہنچی، لیکن میں اپنے بی جے پی کارکنوں کو ساتھ لے کر فوری طور پر عوام کی مدد کے لئے نکل پڑا تھا۔ پانی بھرجانے کی وجہ سے  مُٹھلی جانے کا تمام راستہ بند تھا، لیکن  ہم لوگ  ریلوے اسٹیشن سے بریج  پار کرکے پیدل ہی متعلقہ مقام پر پہنچ گئے تھے اور قریب میں واقع ایک ہیتاچی مشین کے ذریعے  مکان پر گری ہوئی چٹان اور مٹی کو ہٹانے کا کام شروع کردیا تھا۔

سنیل نائک نے بتایا کہ   بھٹکل میں بارش سے ہوئی تباہ کاریوں کی اطلاع ملتے ہی  اُسی دن  وزیر شیورام ہیبار  بھٹکل پہنچ گئے تھے جبکہ اگلے ہی روز وزیراعلیٰ  بومائی سمیت دیگر وزراء  آر۔ اشوک،  کوٹا سری نواس پجاری اور شیورام ہیبار بھی بھٹکل پہنچ گئے  اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے خود نقصانات کا مشاہدہ کرکے  بھٹکل کے لئےخصوصی فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سنیل نائک کے مطابق زوردار بارش کے دوران وہ خود ہی اپنے کارکنوں کو ساتھ لے کر  رات دو بجے  ہی   متاثرین کی مدد کے لئے گھر سے نکل  پڑے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں کو   متاثرہ علاقوں سے بچاکر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے تعلقہ انتظامیہ بھی   صبح کا اُجالا پھیلنے سے پہلے   ہی متحرک ہوگئے تھے اور مختلف ٹیمیں ترتیب دے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچنا شروع کیا تھا۔ سنیل نائک نے  پریس کانفرنس میں بارش سے متاثرہ لوگوں کی مددکرنے اور لوگوں کو بچاکر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے والے تمام افسران اور سماجی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔