ریاستی حکومت کو ہائی کورٹ کی ہدایت: پرائیویٹ بسوں میں لاگو کی جائے 'شکتی اسکیم'

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th January 2024, 7:33 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو 6 / جنوری (ایس او نیوز) کرناٹکا ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دیتے  ہوئے کہا ہے کہ سرکاری بسوں میں خواتین کے مفت سفر کے لئے جو 'شکتی اسکیم' جاری کی گئی ہے اسے پرائیویٹ بسوں کے لئے بھی لاگو کیا جائے ۔

    خیال رہے کہ کارکلا کے ایک پرائیویٹ بس آپریٹر شرتھ کمار شیٹی نے ہائی کورٹ سے اپیل کی تھی کہ خواتین کے لئے مفت سفر کی شکتی اسکیم کو پرائیویٹ بسوں میں بھی لاگو کرنے کی ہدایت دی جائے کیونکہ سرکاری بسوں میں اس اسکیم کے لاگو ہونے کے بعد پرائیویٹ بسوں میں مسافروں کی کمی کی وجہ سے انہیں بڑا گھاٹا ہو رہا ہے ۔ اس لئے حکومت کی اسکیم کو پرائیویٹ بسوں میں لاگو کرتے ہوئے خواتین کے مفت سفر کا کرایہ حکومت کی طرف سے انہیں ادا کیا جائے جیسا کہ سرکاری بسوں میں کیا جا رہا ہے ۔

    حالانکہ یہ اپیل جولائی 2023 میں داخل کی گئی تھی ۔ اب ہائی کورٹ کی طرف سے حکومت کی ہدایت دی گئی ہے کہ اس اپیل پر قانون کے مطابق اس اسکیم کو پرائیویٹ بسوں میں بھی لاگو کرنے پر دو مہینے کے اندرغور کرے ۔

    ایک اندازے کے مطابق پرائیویٹ بسوں کے کاروبار سے تقریباً 75 ہزار ملازمین کا روزگار جڑا ہے اور حکومت کو پرائیویٹ بسوں کے ٹیکس کی صورت میں 1620 کروڑ روپے کی آمدنی ہوتی ہے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...