آج سے مناسک حج کا آغاز

Source: S.O. News Service | Published on 26th June 2023, 11:18 AM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مکہ، 26/جون(ایس او نیوز/ایجنسی)”لبیک اللھم لبیک لاشریک لک لبیک“ کے ساتھ پیر کے روز(آج)سے مناسک حج کا آغازہوچکاہے- 160ممالک سے20لاکھ سے زائد عازمین حج محض اللہ کی خوشنودی کی خاطرپیرکے روز خیمہ کی بستی ”منیٰ“ کی جانب سے رواں دواں ہیں، جو مسجد الحرام سے تقریباً5کلومیٹر کے فاصلے پر جبل عرفات کے سامنے واقع ہے- ظہر کی نماز سے پہلے تمام عازمین حج منیٰ پہنچ جائیں گے-5نمازیں، ظہر، عصر، مغرب،عشا اور کل کی فجر ادا کرنے کے بعد میدانِ عرفات کی طرف تمام عازمین روانہ ہوجائیں گے، جہاں حج کا رکن اعظم ”وقوف عرفہ“ اداکریں گے-کل یعنی منگل کو یوم عرفہ ہے- جہاں تمام عازمین خطبہ حج سنیں گے، ظہر، عصر امام کے ساتھ قصر ادا کریں گے- شام کو مغرب کی اذان کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے بعد مزدلفہ کی طرف روانہ ہوجائیں گے-رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے،9ذوالحج کو واپس منیٰ پہنچیں گے،بڑے شیطان کو رمی جمرات یعنی کنکریاں ماریں گے-10ذوالحجہ کومزدلفہ میں نمازفجر ادا کرنے کے بعد طلوع آفتاب سے قبل منیٰ کیلئے روانہ ہوجائیں گے -منیٰ پہنچ کر بڑے اور آخری جمرات پر کنکریاں ماریں گے،قربانی کریں گے، حلق کرائیں گے، طواف زیارت کریں گے -11/اور12ذوالحجہ کو منیٰ میں قیام کرکے تینوں جمرات پر زوال کے بعد کنکریاں ماریں گے - 14ذوالحجہ کو کچھ لوگ ہوٹل مکہ، مدینہ جائیں گے اورکچھ کی وطن واپسی شروع ہو گی-واضح رہے کہ ہر برس ماہ ذی الحجہ کی 8سے 12تاریخ کو مکہ مکرمہ میں کچھ مخصوص ارکان اد کیے جاتے ہیں - ان ارکان کی ادائیگی کو اسلامی اصطلاح میں حج کا نام دیا گیا ہے- حج اسلام کے 5 بنیادی ارکان میں سے ایک ہے اور ہر صاحب استطاعت بالغ مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے-

منی کی خیمہ بستی آباد:منیٰ کے خیمہ حج پر آنے والوں کے استقبال کیلئے تیار ہیں - تمام انتظامات مکمل ہیں - نئے خیمے امن و سلامتی کے اعلیٰ معیار سے آراستہ ہیں -العربیہ چینل کے مطابق منیٰ کے خیمے فائر پروف مواد سے تیار کردہ ہیں - یہ اے سی کے جدید ترین سسٹم سے آراستہ ہیں - حاجی حضرات12,11,10/ اور13ذی الحجہ کو بھی منیٰ میں رہیں گے- بیشتر حاجی 12ذی الحجہ کو منیٰ سے نکل جائیں گے- ایک تہائی کے لگ بھگ باقی ماندہ حاجی 13ذی الحجہ کو منیٰ سے رخصت ہوں گے- سعودی عرب کی حکومت، زائرین حج کی صحت اور سکیورٹی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے- زائرین کی سہولت کیلئے سعودی عرب کی وزارت صحت نے مکہ اور مدینہ میں 23ہسپتال اور147طبی مراکز قائم کیے ہیں - علاوہ ازیں منیٰ میں بھی26طبی مراکز خدمات کیلئے تیار ہیں جہاں انتہائی نگہداشت کیلئے100بستر جبکہ ہیٹ ویو سے متاثر ہونے والوں کیلئے200بستر موجود ہیں جبکہ حجاج کی دیکھ بھال کیلئے وہاں طبی عملے کے 25ہزار افراد موجود ہیں -

لاکھوں عازمین حج نے کیا بیت اللہ کا طواف قدوم:لاکھوں عازمین نے ہفتہ اور اتوارکے روزبیت اللہ شریف کا طواف قدوم کیا- یہ طواف حرم شریف میں آمد کا طواف بھی کہلاتا ہے- کعبہ کے قریب گراؤنڈ فلور پر لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے دوسروں کو اوپری منزلوں پر جانا پڑا اور طواف کیلئے لمبی دوری طے کرنی پڑی-زائرین نے”طواف“کے دوران دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے اور اپنے فون سے سیلفیاں اور ویڈیوز بھی لیں - اس کے بعد انہوں نے صفا مروہ پہاڑیوں کے درمیان چکر لگائے- یہ وہی پہاڑی ہے جہاں حضرت ہاجرہ علیہا السلام نے اپنے بیٹے(پیغمبر)اسماعیل علیہ السلام کیلئے پانی کی تلاش میں ان دو پہاڑیوں کے درمیان کئی چکر لگائے تھے- اس سال کووڈوباء سے قبل جیسی بھرپور تعداد میں حج ادا کیا جا رہا ہے-سعودی عرب کی جانب سے اس سال مسلمانوں کو عازمین حج کی تعداد اور عمر کی پابندی کے بغیر حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے- اس بنا پر دنیا بھر کی تمام قومیتوں کے ہزاروں عازمین مکہ مکرمہ کی سڑکوں پر بھی موجود ہیں -ہفتے اوراتوارکے روز سفید رنگ کے احرام میں حجاج کرام نے خانہ کعبہ کا طواف کیا- اکثر افراد نے دھوپ سے بچنے کیلئے چھتری بھی اٹھا رکھی تھی- بہت بڑی تعداد مطاف میں سنگ مرمر کے فرش پر دعائیں مانگتے نظر آئے-گزشتہ سال1443میں حجاج کرام کی تعداد کو9لاکھ26ہزار تک محدود رکھا گیا تھا- ان میں سے بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد 7لاکھ 81ہزار تھی- کورونا وبا سے قبل2019میں دنیا بھر سے تقریباً25لاکھ مسلمانوں نے جج ادا کیا تھا-

عازمین حج کی تعداد ڈیڑھ ملین سے تجاوز:سعودی عرب نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد ڈیڑھ ملین سے تجاوز کر گئی ہے-سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ نے کل شام تک بری، فضائی اور بحری راستے سے ملک میں داخل ہونے والے حاجیوں کی تعداد کے بارے میں بیان جاری کیا ہے-بیان کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے حاجیوں کی تعداد16لاکھ26ہزار500ہو گئی ہے- ان میں سے15لاکھ 59ہزار53حاجی فضائی راستے سے،60ہزار617زمینی راستے سے اور6ہزار830بحری راستے سے سعودی عرب میں داخل ہوئے ہیں -سعودی عرب محکمہ شماریات کے مطابق 2023کیلئے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سے حاجیوں کی کل تعداد 4,2ملین بتائی گئی تھی-واضح رہے کہ ملک کے 2030ویژن کے دائرہ کار میں مسجد حرام کو وسعت دینے اور کووِڈوبا کے خاتمے کے بعد حاجیوں کی تعداد میں اضافے کا ہدف قائم کیا گیا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سپریم کورٹ نے 2 جی اسپیکٹرم معاملے میں مودی حکومت کی عرضی کو کیا خارج، لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر ...

پچھلے دروازے سے نوکریاں ختم، پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا ریزرویشن کے حوالے سے شدید حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریزرویشن کے حوالے سے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریزرویشن ہٹاؤ مہم کا منتر ہے کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری‘ یعنی نہ رہے گی سرکاری نوکری اور نہ ملے گاریزرویشن۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے ...

ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کمیشن سے سوال

راجیہ سبھا کے رکن اور سپریم کورٹ کے مشہور وکیل کپل سبل نے 11 دن بعد الیکشن کا ڈیٹا جاری کرنے پر الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 دن بعد ووٹ کا ڈیٹا کمیشن کی ویب سائٹ پر آرہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ ڈیٹا 11 دن بعد کیوں آیا؟ آج لوگ کسی ادارے پر اعتماد نہیں ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔