مینگلور ائرپورٹ سے سونا اسمگل کرنے کی پھر ایک کوشش ناکام
مینگلور 28 اکتوبر (ایس او نیوز) مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ سے سونا اسمگل کرنے کی ایک اور کوشش کو کسٹم حکام نے ناکام بنادیا اور 32.96 لاکھ مالیت کا سونا ضبط کرلیا۔
کسٹم حکام کے مطابق دبئی سے مینگلور ائرپورٹ پر اُترے اس مسافر نے گولڈ کو پاوڈر بناتے ہوئے کیپسل کی شک میں اسے اپنے بدن میں ہی چھپا کر رکھا تھا۔ مسافر کی شناخت مینگلور کے رہنے والے ابوبکر صدیق کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
کسٹم کے جوائنٹ کمشنر نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ 634 گرام کا 24 کیراٹ سونا تھا جسے تین کیپسول کی شکل میں لایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مسافر کا کوویڈ ٹیسٹ لینے کے بعد اسے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ہے۔