منگلورو کے پوربھون میں8ستمبر کو  گرلس اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی اؤ) کی’تبدیلی خیالات کے لئے ازسرنو غور‘ کے عنوان پر ریاستی کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th September 2019, 8:47 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:7؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)خواتین کی ہمہ جہت ترقی کے پیش نظر ’’ تبدیلی خیالات کے لئے ازسرِ نوغور‘‘ کے عنوان سے 8ستمبر 2019کو منگلورو کے پوربھون میں گرلس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کرناٹکا(جی آئی اؤ) کی ریاستی کانفرنس کے انعقاد ہونےکی جی آئی اؤ کی ریاستی صدر عمیرہ بانو نے جانکاری دی۔ وہ یہاں شہر کے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں ریاستی کانفرنس کے متعلق جانکاری دے رہی تھیں۔

کانفرنس کی تفصیلی جانکاری دیتےہوئے انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر ایس امین الحسن کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ قومی سکریٹری رحمت النساء ، کرناٹکا کے امیرحلقہ ڈاکٹرمحمد سعد بیلگامی ، ریاستی سکریٹری برائے خواتین امت الرزاق، جی آئی اؤ کیرلا کی ریاستی صدر آفریدہ بانو ، مہاراشٹر کی صدر انشاء بشریٰ ، کرناٹکا کی صدر عمیرہ بانو بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے اور شام 5بجے عوامی جلسہ کا انعقاد ہونے کی اطلاع دی۔

جی آئی اؤ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ کئی ایک اولیت کا سہرہ باندھنے والی  21ویں صدی کی خاتون کیسی ہے کہنا آسان نہیں ہے۔ ٹکنالوجی اور فکری اعتبار سے بڑی ترقی کی منزلیں طئے کرنے والی یہ صدی عورت کو کس حد تک مفید ہے غور کریں کوئی اطمینان بخش جواب نہیں ملتاہے۔ تعلیمی، سیاسی ، روزگار، ملبوسات اور ادبی سطح پر عورت کی ترقی کی شہرت ہے مگر جب اس کی حفاظت اور اس کی  ہمہ جہت ترقی کا سوال سامنے آتاہے تو وہ صرف ایک متاثرہ نظر آتی ہے۔ ایسے کئی سوالات کاچیلنجس کو لےکر ریاست بھرمیں 26اگست سے یکم ستمبر تک ایک ہفتہ منائے جانے کی جانکاری دی۔  پریس کانفرنس میں جی آئی اؤ کی ریاستی صدر عمیرہ بانو، ساجدہ مومن،دکشن کنڑا ضلع کی ناظمہ  عائشہ تبسم ،منگلورو شہر کی ناظمہ مریم زھینہ ، فارورڈ ٹرسٹ منگلورو کی صدر مریم شہیرہ موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔