ہوناور میں گیس سے بھری ٹینکر اور مسافر بردار ٹمپو کے درمیان خطرناک ٹکر؛ پانچ ہلاک؛ کئی زخمی؛ کئی ایک کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th September 2018, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 15/ستمبر (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے کرکی نیشنل ہائی وے 66 پر ہوئے ایک بدترین سڑک حادثہ میں پانچ مسافر ہلاک ہوگئے جس میں ایک ماں اور بچی بھی شامل ہیں۔ حادثے میں پندرہ سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جس میں بعض کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے جس سے  مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

حادثہ سنیچر شام قریب  چھ بجے   اُس وقت پیش آیا جب کمٹہ سے ہوناور کی طرف جانے والی مسافر بردار ٹمپو مخالف سمت سے آرہی گیس سے بھری ٹینکر سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔ ٹکر میں ٹمپو ڈرائیور  سمیت ماں اور بیٹی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی،  جبکہ دیگر دو لوگوں نے ہوناور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا۔ حادثے میں بعض کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر منی پال روانہ کیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت ٹمپو ڈرائیور  کمٹہ بگّون کے رہنے والے  کملاکر بھنڈاری (50)، ہوناور کرکی کے رہنے والے موہن میستا (50)، کمٹہ ناگور کی سیمنت مڈیوال (34)، ان کی چھ سالہ بیٹی سنچنا مڈیوال اور ہوناور شہر کے ناگراج نائک (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ہوناور پولس نے بتایا کہ شدید طور پر زخمی ہونے والوں میں آٹھ کو اُڈپی اور منی پال اسپتال روانہ کیا گیا ہے، دیگر زخمیوں کو ہوناور سرکاری اسپتال سمیت دیگر نجی اسپتالوں میں بھی داخل کیا گیا ہے۔

یہ تو اچھا ہوا کہ گیس سے بھری ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد ٹینکر کو کچھ نقصان نہیں پہنچا ورنہ گیس رسنے کی صورت میں حادثہ نہایت خطرناک ہوسکتا تھا۔ ٹکر سے ٹمپو کے پرخچے اُڑ گئے ہیں، ٹمپو کے ایک طرف کا حصہ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ چکا ہے ، جبکہ اوپر کا پورا ٹاپ ہی غائب ہے، ٹمپو کے نیچے سے کافی مقدار میں خون بہتا ہوا دیکھا گیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہوناور پولس جائے وقوع پر پہنچی اورمقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو سرکاری اسپتال پہنچایا، جبکہ بعد میں نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچانے کے بعد دونوں سواریوں کو بھی ہٹاتے ہوئے نیشنل ہائی وے  کو سواریوں کے لئے صاف کیا۔

ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیاہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...