مسقط میں منعقدہ بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کے گانویں ملن میں ہونہارطلبہ کی تہنیت، بچوں نے پیش کئے دلچسپ اور تفریحی پروگرام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st October 2022, 9:25 PM | خلیجی خبریں |

مسقط  20/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل مسلم اسوسی ایشن مسقط کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ گانویں ملن گیٹ ٹوگیدر میں مسقط میں مقیم بھٹکل کےعوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہونہارطلبہ کی تہنیت کرتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ گانویں ملن میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے دلچسپ اور تفریحی پروگرام پیش کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد و تحسین حاصل کیں جبکہ حیدرآباد سے تفریحی پروگرام پیش کرنے کے لئے مدعو تین معروف حیدرآبادی کلاکاروں نے بھی سامعین کو تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہے۔

گانویں ملن میں دبئی سے خصوصی طور پر بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل عتیق الرحمن مُںیری مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، اسی طرح سعودی عربیہ سے کینرا مسلم خلیج کونسل کے صدر محمد یونس قاضیاء اور جنرل سکریٹری امین سیف اللہ سمیت کونسل کے نائب صدر ابومحمد مختصربھی پروگرام میں شریک ہوکر مسقط جماعت کی جانب سے منعقدہ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ سعودی عربیہ کے معروف بزنس مین ارشاد صدیقہ بھی پروگرام میں شریک رہتے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ 

گانویں ملن کے موقع پر جماعت کے ترانہ کا اجراء کیا گیا جسے کہکشاں کے ذمہ دار مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے تحریرکیا تھا اورحافط قران اور خوبصورت آواز کے مالک زُفیف شینگری نے اپنی آواز دی تھی۔ ترانہ کی وڈیو اسکرین پر پیش کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے بتایا کہ گھروں میں سنائی دینے والی باطل کی دستک کو اسلامی نغموں کی کمک سے روکنے اور ادب کے نام پر وجود میں آنے والی بے ادبی کو بند کرتے ہوئے خوش نوایان قوم کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر معیاری کلام کو فروغ دینے کے مقصد سے ادارہ ادب اطفال بھٹکل کے تحت کہکشاں یوٹیوب چینل شروع کیا گیا ہے۔

پروگرام کے آخر میں ریفل ڈراء کے ذریعے کئی ممبران جماعت کوانعامات سے نوازا گیا۔ سب سے بڑا انعام نقد رقم 1,11,111 روپیہ کا قرعہ محمد ٖغوث روڈا کے نام نکلا، دوسرا بڑا انعام 99,999 روپیہ نقد عُسید گوائی کے نام اور تیسرا بڑا انعام 55,555 روپیہ عبدالحفیظ صدیقہ کے نام نکلا۔اس کے علاوہ اسکوٹرس، بائک، سائیکلس، ائیڑ ٹکٹ، سونے کی گنیاں، موبائلس و دیگر ڈھیر سارے انعامات پروگرام میں شریک ممبران نے ریفل ڈراء کے ذریعے حاصل کئے۔

جماعت کے صدرایم جے نثار نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے پروگرام کی صدارت کی، جنرل سکریٹری سید حُسین برماور نے جماعت کا تعارف اور سرگرمیوں کے تعلق سے اراکین کو آگاہ کرایا۔ سکریٹری ابوالاعلیٰ محتشم کٹک نے نظامت کی۔ پروگرام کنوینر عبدالباری ایس پی نے کلمہ تشکر پیش کیا۔ مولانا سمعان خلیفہ ندوی کی دُعا پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔

پروگرام کی مکمل وڈیو : 

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔