سیاست میں ایسی پیشکش ہوتی رہتی ہے، اسے مذاق میں لینا چاہئے: نتن گڈکری

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2024, 11:11 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 20/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) مرکزی وزیر نتن گڈکری کے نام پر گزشتہ کچھ دنوں تک مہاراشٹر میں سیاسی ماحول گرم تھا۔ بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں کیا تھا  جس پر شیوسینا(ادھو) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے انہیں پیش کش کی تھی کہ اگر بی جے پی میں آپ کی توہین کی جا رہی ہے تو آپ مہاوکاس اگھاڑی میں شامل ہو جائیں۔  اب جبکہ نتن گڈکری کو لوک سبھا الیکشن کا ٹکٹ دیدیا ہے، مرکزی وزیر نے پہلی بار میڈیا کے سامنے آکر  وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اختلافات، ادھو ٹھاکرے کی پیش کش اور بی جے پی کی پہلی فہرست میں ان کا نام شامل نہ ہونے کے تعلق سے کھل کر بات کی۔ 

  ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو  کے دوران  گڈکری سے بطور خاص ادھو ٹھاکرے کی پیش کش کے تعلق سے سوال کیا گیا۔ اس پر انہوں نے کہا  ’’ سیاست میں لوگ مختلف قسم کی پیش کش کرتے رہتے ہیں۔ یہ سب چلتا رہے گا۔ ہمیں انہیں مذاق میں لینا چاہئے۔   میں بی جے پی کے تئیں پابند عہد ہوں، اس لئےمیرا کسی اور پارٹی میں جانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔  لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہم ( اور ادھو ٹھاکرے) آپس میں دشمن ہیں۔ ہمارے نظریات میں اختلاف ہے۔‘‘  گڈکری نے مذاقاً کہا ’’ انہوں (ادھو) نے اب تک ناگپور سے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ممکن ہے کہ ان کا ارادہ یہ ہو کہ میں بلا مقابلہ الیکشن جیت جائوں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ آگے کسی امیدوار کا اعلان کریں۔‘‘

 بی جے پی کے سینئر لیڈر نے پارٹی چھوڑنے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر کہا ’’ میں بی جے پی کا کارکن ہوں، سنگھ کا سوئم سیوک ہوں، لہٰذا میری پارٹی، میرا نظریہ، اور میری تنظیم میرے لئے سب سے اوپر ہے۔اس لئے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ البتہ انہوں نے میرے ساتھ جو ظاہر کی ہے اس کیلئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘    البتہ انہوں نے کہا ’’ لیکن یہ یاد رہے کہ میں ایسی کوئی بھی کوشش کبھی نہیں کروں گا۔ اپنے نظریات کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔‘‘

 وزیراعظم نریندر مودی سے اختلافات کے پس منظر میں پوچھے گئے سوال پر نتن گڈکری نے وضاحت کی کہ گزشتہ کچھ عرصے سے اس طرح کی بے بنیاد باتیں اڑائی جا رہی ہیں۔ مختلف قسم کے ویڈیو نکال کر انہیں وائرل کروایا جا رہا ہے ۔ ان میں بتایا جاتا ہے کہ ہم (گڈکری اور وزیراعظم)ایک ہی پروگرام میں تھے مگر ہم نے آپس میںبات نہیں کی، وزیراعظم کی تقریر میں سب نے بنچیں بجائیں لیکن نتن گڈکری خاموش بیٹھے رہے، وغیرہ۔‘‘ گڈکری کے مطابق ’’کوئی ایک شخص یہ ویڈیو شیئر کرتا ہے پھر دیگر لوگ اسے وائرل کرتے ہیں۔  میری یہ عادت ہے کہ میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔ میں ان باتوں پر توجہ نہیں دیتا۔ کوئی پوچھے بھی تو جواب نہیں دیتا۔ میں ممبئی بہت کم آتا ہوں۔ اس لئے یہ غلط فہمیاں بڑھتی جاتی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ لوگوں میں مودی کے خلاف بولنے کی ہمت نہیں ہے اسلئے لوگ میرے بیانات کا غلط مطلب نکال کر اسے وائرل کرتے ہیں۔  میں اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں پارٹی کا دیا ہوا ہر کام میں ایمانداری کے ساتھ پورا کرتا ہوں۔ لہٰذا میرے اور وزیراعظم کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔‘‘

 بی جے پی کی پہلی فہرست میں نام شامل نہ ہونے کے تعلق سے نتن گڈکری نے کہا ’’  ہمارے یہاں پارلیمانی کمیٹی مہاراشٹر کے پارٹی عہدیداروں سے بات کرتی ہے ، اس کے بعد امیدواروں کے نام کا اعلان کیا جاتا ہے۔  پارلیمانی کمیٹی نے پہلی فہرست کیلئے اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور گجرات کے عہدیداروں سے پہلے بات کی لہٰذا وہاں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوا۔ ‘‘ آگے وہ کہتے ہیں’’ چونکہ مہاراشٹر میں دیگر پارٹیاں بھی ہمارے ساتھ ہیں جن سے بات چیت کا سلسلہ جاری تھا۔ اس لئے یہاں کے تعلق سے فیصلہ کرنے میں دیر لگی۔ اس کے بعد امیدواروں کی فہر ست جاری کی گئی۔ اسی وجہ سے میرا نام دوسری فہرست میں نظر آیا۔ ‘‘   یاد رہے کہ نتن گڈکری کو ان کی روایتی سیٹ  ناگپور سے ٹکٹ   دیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...