بھٹکل روٹری کلب کا انڈور اسٹیڈیم بھی قومی شاہراہ کی نذر : یادداشت کے لئے 29مارچ سے شٹل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th March 2019, 8:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26؍مارچ (ایس او نیوز)قومی شاہراہ توسیع کام کو لے کر کچھ ہی دنوں میں نکال باہر ہونے والے دوردرشن مرکز سے متصل روٹری کلب کے انڈور اسٹیڈیم میں 29مارچ سے تین دنوں تک شٹل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد کئے جانے کی روٹری کلب کے سکریٹری شری نواس پڈیار نے جانکاری دی ۔

منگل کو رائیل اوک ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 1998سے پہلے بھٹکل میں کوئی بھی انڈور اسٹیڈیم  نہیں تھا۔ کئی امیدوں کے ساتھ ایم اے غنی اور جئے رام کولے کی رہنمائی میں روٹری کلب کی جانب سے بین الاقوامی معیار کے مطابق (ووڈن کورٹ)بیڈمنٹن انڈور اسٹیڈیم  کی تعمیر ممکن ہوئی ۔ چونکہ اب قومی شاہراہ کی توسیع جاری ہے اس میں ہمارا روٹری کلب کا یہ  کھیل میدان بھی نکال باہر کر دیا جائے گا۔ اسٹیڈیم  کی یاد میں 29مارچ سے مقامی کھلاڑیوں کو ، 30مار چ کو اوپن اور 31مارچ کو 45سال سے زائد والوں کے لئے منعقد ہونے والا ٹورنامنٹ ایک بین الاضلاع ٹورنامنٹ ہے۔ شیموگہ، اُڈپی ، منگلورو اور اترکنڑا اضلاع کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شریک ہونےکی جانکاری دی ۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں زائد جانکاری کےلئے شری نواس پڈیار9448221423۔سریش اے9448236782۔اشتیاق 9886419511 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی۔ ا س موقع پر انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں بھٹکل کے تمام عوام کے تعاون سے ایک نیا انڈور اسٹیڈیم تعمیر کرنےکی بات کہی۔ نذیر قاسمجی ، وینکٹ رمن موگیر، سریش، اشتیاق وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...