بھٹکل : پشپانجلی تھیٹر میں وشواہندو پریشد کی طرف سے 'دی کیرالہ اسٹوری' فلم کی فری نمائش ؛ طالبات اور والدین کی کثیر تعداد پہنچی تھیٹر

بھٹکل 29/ مئی (ایس او نیوز) وشوا ہندو پریشد نےاتوار کو شہر کے منکولی میں واقع پشپانجلی تھیٹر میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ نفرت پھیلانے والی 'دی کیرالہ اسٹوری' فلم کی مفت نمائش کا اہتمام کیا تھا، جس کے دوران غیر مسلم طالبات اور ان کے والدین کثیر تعداد میں فلم دیکھنے کے لئے تھیٹر پہنچے ۔ اتوار کے دن صبح اور دوپہر میں اس فلم کے دو شو مفت نمائش کے لئے پیش کیے گئے تھے جو ہاوس فل رہے ۔
فلم کی نمائش سے قبل بی جے پی منڈل صدر سبرایا دیواڈیگا، نامدھاری سماج کے صدر کرشنا اسارکیری، شریکانت نائک اسارکیری اور دیگر ہندوتوا لیڈران نے دیپ جلا کر پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔