بھٹکل میں نورحلقہ کے زیراہتمام ووٹرآئی ڈی کا فری میگا کیمپ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th March 2024, 1:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4/ مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل بندرروڈ الافراح شادی ہال میں آج پیرکو  نور حلقہ کے زیر اہتمام ووٹر آئی ڈی کا میگا کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں مرد اور خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئیں۔ بھٹکل تحصیلدار کی طرف سے اس کیمپ کے لئے دس بلاک لیول آفسرس اور دو سوپروائررس فراہم کئے گئے  ہیں جنہوں نے عوام الناس کو نئے ووٹرآئی ڈی کارڈس بنوانے سمیت پرانے کارڈس میں ردوبدل اور آپڈیٹس کرنے میں مکمل تعاون فراہم کررہے ہیں۔

کیمپ میں قریب 15 کاونٹرس لگائے گئے ہیں اور انجمن کالج کے قریب 35 والنٹیرس بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بھٹکل کا نورحلقہ نوراسپورٹس سینٹر، الایمان اسپورٹس سینٹر، سوپر اسٹار اسوسی ایشن، شاہین اسپورٹس سینٹر ، الہلال اسوسی ایشن اور  مون اسٹار اسپورٹس سینٹرپرمشتمل ہے۔ اس کیمپ کو مجلس اصلاح و تنظیم اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی حمایت بھی حاصل ہے اور تماموں کے تعاون سے اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کیمپ صبح نو بجے سے جاری ہے، شام 4:30  بجے تک یہ کیمپ چلے گا۔ بھٹکل کے عوام کے لئے ابھی بھی وقت ہے کہ وہ فوری اس کیمپ میں پہنچ کر فائدہ اُٹھائیں۔ پرانے کارڈس کی بھی جانچ کرائیں کہ آیا اُن کے نام ووٹرلسٹ میں ہیں یا کسی وجہ  سے خارج ہوگئے ہیں، کیمپ میں پرانے ووٹرآئی ڈی رکھنے والوں کے لئے نیا اسمارٹ کارڈ بنواکر دینے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...