کل 2 اکتوبر کو مینگلور ڈاکٹر تیواری ہیوموپتھی کلینک میں مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st October 2019, 11:59 AM | ساحلی خبریں |

مینگلور یکم اکتوبر (ایس او نیوز)   کل 2/اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر مینگلور کے مشہور ومعروف ہیومو پتھی  ڈاکٹر تیواری کی   کلینک میں  مفت میڈیکل  اور فزیو تھراپی  کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس میں عوام الناس شرکت کرکے اپنی بیماریوں کا علاج کراسکتے ہیں۔

ڈاکٹر تیواری نے فون پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ  مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر یہ  کیمپ رکھا گیا ہے جس میں ہیومیوپتھی علاج کے ساتھ ساتھ مفت میں فزیو تھراپی بھی کی جائے گی۔ کیمپ کا افتتاح صبح ٹھیک 8:30 بجے  ہوگا جس میں مینگلور ساوتھ کے رکن اسمبلی  ڈی ویداویاس کامتھ مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ہوں گے۔ ان کے ساتھ  کنڑا روزنامہ اُودیوانی کے  چیف منوہر پرساد، ایم سی سی کے سابق  کارپوریٹر لینسلوٹ پینٹو اور ریٹائرڈ پروفیسر ایم رگھویندرا پربھو بھی اعزازی  مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر تیواری نے  مینگلور کے ساتھ ساتھ بھٹکل اور اطراف کے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس فری کیمپ کا بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔