ضلع اُترکنڑا میں کورونا کےپھر 6 معاملات؛سداپور میں بھی پہنچ گیا کورونا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th May 2020, 1:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 27/مئی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا میں آج بدھ کو مزید چھ  کورونا پوزیٹو معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی  ضلع میں کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی ہے۔  ضلع میں انکولہ، ہلیال اور سداپور  ایسے تعلقہ جات تھے جہاں اب تک کورونا نے دستک نہیں دی تھی، مگر آج سداپور کے ایک شخص میں بھی کورونا کے اثرات پائے گئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سداپور کے ایک 52 سالہ شخص کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے، اسی طرح  ہوناور کے ایک 24 سالہ نوجوان کی بھی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے،  یلاپور سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہاں آج  چار  لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے  جس میں تین بچے اور ایک 26 سالہ نوجوان ہے۔  بتایا گیا ہے کہ  ایک چار سال کا بچہ ، ایک  نو سال کا بچہ  اور ایک 12سالہ لڑکی کی رپورٹ  پوزیٹو آئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ سبھی لوگ  ایک ہفتہ قبل ہی مہاراشڑا سے ضلع میں داخل ہوئے تھے اور ضلع  میں داخل ہوتے ہی انہیں الگ تھلگ کرکے رکھا گیا تھا اور ان کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے جس میں سے چھ کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کی ہیلتھ بلٹین کے ذریعے تصدیق ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ آج کے تازہ معاملات کے ساتھ ہی ضلع شمالی کینرا میں کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی ہے جس میں سے اب تک 35 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں، اس حساب سے  اب ضلع میں ایکٹو کیسس 38 ہیں۔

یاد رہے کہ ضلع شمالی کینرا کے جملہ 12 تعلقہ جات میں سے اب تک دس تعلقوں تک کورونا پہنچ چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...