بھٹکل: انجمن پی یو اینڈ ڈگری کالج میں کبڈی، والی بال، ٹینس وغیرہ کھیلوں کے لئے اسپورٹس کورٹ کا سنگ بنیاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th March 2024, 1:05 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16/مارچ (ایس او نیوز)   انجمن پی  یو اینڈ ڈگری کالج میں  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ   Multi purpose Sports court   کا سنیچر کوانجمن کے نو منتخب صدر جناب محمد یونس قاضیا کے ہاتھوں  سنگ بنیاد رکھا گیا، جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ کالج کے بچوں کے لئے  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ کی ضرورت  کافی مدت سے  محسوس کی جارہی تھی  ، جہاں بچے کبڈی، والی بال، باسکٹ بال وغیرہ کھیل سکیں، آج اُن کی ضرورت کی تکمیل کے لئے سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔

انجمن پی یو کالج کے پرنسپال جناب  یوسف کولا نے بتایا کہ  اس کورٹ کی تعمیر کے لئے دبئی کے معروف  بزنس مین جناب قاضیا ابراہیم صاحب   فنڈ فراہم کررہے ہیں ۔ اس کورٹ میں   مختلف قسم  کے اسپورٹس کھیلے جاسکیں گے  جس میں     کبڈی، والی بال، فٹ بال، باسکٹ بال ، بیڈ منٹن،  ہینڈ بال، لونگ ٹینس وغیرہ شامل ہیں۔  اس کورٹ میں فلڈ لائٹ کا بھی انتظام رہے گا  جبکہ کورٹ کے اطراف فینسنگ کی جائے گی۔

مختصر سنگ بنیاد تقریب میں  انجمن  نائب صدر ڈاکٹر زُبیر کولا اور  جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، ڈاکٹر ایس ایم سید سلیم، ایس جے سید ہاشم،   ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی سمیت دیگرکئی  عہدیداران ،ارکان انتظامیہ اور کالج اسٹاف  موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...