نماز پڑھنے پر حملہ،غیر ملکی طلبہ زخمی، گجرات یونیورسٹی کی واردات سے ہندوستان کو دُنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2024, 11:28 AM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 18/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) گجرات یونیورسٹی  میں  سنیچر کی رات  بھگوا شرپسندوں نے گھس کر اُن غیر ملکی طلبہ کو زدوکوب کیا جو یونیورسٹی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے کر تراویح نماز  باجماعت  ادا کررہے تھے۔  جے شری رام کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ہاسٹل کے ’اے‘ بلاک میں گھس کر کی گئی شرپسندی میں ۵؍ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ۲؍ کو اسپتال داخل کرنا پڑا۔ اس واردات کی وجہ سے پوری دنیا میں ہندوستان کا سر شرم سے جھک گیاہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اتوار کو باقاعدہ بیان جاری کرکے  بتایا کہ گجرات حکومت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف  سخت کارروائی کررہی ہے۔

 گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل کا ’اے‘ بلاک غیر ملکی طلبہ کیلئے مختص ہے  ۔ سنیچر کو رات ۱۱؍ بجے کے آس پاس مسلم طلبہ تراویح کی نماز ادا کررہے تھے تبھی  جے شری رام کا نعرہ لگاتاہوا شرپسندوں کا ایک ہجوم ہاسٹل میں داخل ہوا اورغیر ملکی طلبہ کی پٹائی کرنے لگا۔ اس کے ساتھ ہی طلبہ پر پتھراؤ  بھی کیا گیا اور ہاسٹل میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس کا ویڈیو بھی منظر عام پر آگیا ہے۔جن ۲؍ طلبہ کو اسپتال داخل کیاگیا وہ سری لنکا اور تاجکستان کے ہیں۔ 

پولیس نے ۲۰؍ سے ۲۵؍ شرپسندوں  کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جبکہ جانچ کیلئے ۹؍ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ خبر لکھے جانے تک  ۲؍ ملزمین کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ پولیس کمشنر جی ایس ملک نےبتایاکہ حادثہ رات ۱۰؍ بجکر ۵۰؍ منٹ پر پیش آیا۔تقریباً ۲؍ درجن  افراد ہاسٹل میں  گھسے اور افغانستان، ازبکستان اور دیگر ملکوں  کے غیر ملکی طلبہ کے سامنے قابل اعتراض  نعرے لگائے۔  جی ایس ملک نے بتایاکہ گجرات یونیورسٹی میں افغانستان، ازبکستان ، تاجکستان،سری لنکا اور افریقی ممالک کے تقریباً ۳۰۰؍ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ان میں سے ۷۵؍ ہاسٹل کے اے بلاک میں  رہتے ہیں۔  جہاں حادثہ پیش آیا۔

 انہوں نے بتایا کہ ’’۲۰؍ سے ۲۵؍ افراد یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور انہوں  نے غیر ملکی طلبہ کے نماز پڑھنے پر اعتراض کیا اور  کہا کہ نماز پڑھنا ہےتو مسجد میں پڑھیں۔ ‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے:الکا لامبا

قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنا رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔

بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، 26ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً 26ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے  لئے ریاستی عوام  بی ...

آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی ...

’میں ان کو ٹکڑوں میں گھر لائی تھی‘، گجرات میں والد راجیو گاندھی کا تذکرہ کر پی ایم مودی پر حملہ آور ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز گجرات کا دورہ کیا جہاں ولساڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی پر زوردار انداز میں حملہ آور ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اب تک کئی وزرائے اعظم کو دیکھ چکی ہیں، وہ عوام کے سامنے جھوٹ نہیں بولتے تھے، لیکن موجودہ وزیر اعظم ...

کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کا جذباتی پیغام ،’کیا یہ لوگ انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں ؟‘

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے جیل جانے کے بعد اب ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ وہ عوام کے درمیان وزیر اعلیٰ کیجریوال کا پیغام لے کر جا رہی ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی ...

پی ایم مودی کے الزامات پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کھرگے نے کہا ’یہ ملک ہم نے بنایا‘

وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی تشہیر کے دوران لگاتار کانگریس پر حملہ کر رہے ہیں اور خاص طور سے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس معاملے میں کانگریس صدر کھرگے نے آج سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ آسام کے گواہاٹی میں صحافیوں نے جب کانگریس صدر سے وزیر اعظم کے الزامات پر ...