پی ایم مودی کے الزامات پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کھرگے نے کہا ’یہ ملک ہم نے بنایا‘

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2024, 10:28 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی تشہیر کے دوران لگاتار کانگریس پر حملہ کر رہے ہیں اور خاص طور سے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس معاملے میں کانگریس صدر کھرگے نے آج سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ آسام کے گواہاٹی میں صحافیوں نے جب کانگریس صدر سے وزیر اعظم کے الزامات پر سوال کیا تو انھوں نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے انتخاب کے دوران جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیرا عظم مودی کی باتوں سے ایسا لگتا ہے جیسے ملک آزاد ہی 2014 میں ہوا۔

صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ’’انھوں نے (پی ایم مودی نے) اپنے انتخابی وعدوں میں سے ایک کو بھی پورا نہیں کیا ہے۔ اس کے بعد بھی وہ کہتے ہیں کہ مودی نے ملک کے لیے بہت کام کیا ہے۔ میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں بولنا چاہتا۔ کانگریس وہ پارٹی ہے جس نے ملک کو آزاد کرایا۔ بی جے پی نے کبھی بھی ملک کی آزادی کے لیے جنگ نہیں لڑی۔ ہم نے یہ ملک بنایا۔ وہ نیشنلزم کے بارے میں بہت کچھ بولتے ہیں، جیسے کہ ان سے پہلے نہرو نے کچھ نہیں کیا، اندرا گاندھی نے کچھ نہیں کیا اور لال بہادر شاستری نے کچھ نہیں کیا۔ ایسا لگتا ہے جیسے مودی ہی سب کچھ ہیں۔‘‘

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کھڑگے کہتے ہیں کہ ’’ان کی باتوں سے ایسا لگتا ہے جیسے ملک کو آزادی ہی 2014 کے بعد ملی ہے، اس سے پہلے ملک آزاد ہی نہیں تھا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ جن لیڈران کو کانگریس پارٹی سے شناخت ملی اور جنھیں پارٹی نے لیڈر بنایا، وہ بھی یہی بات کر رہے ہیں۔ اگر کانگریس اتنی ہی خراب پارٹی تھی تو پھر آپ نے یہاں 40-30 سال کیوں گزارے؟ مجھے نہیں پتہ کہ انھیں کیا ہو گیا ہے، لیکن وہ اندرا گاندھی کی بھی تنقید کرتے ہیں، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی بھی۔‘‘

کانگریس کے انتخابی منشور پر پی ایم مودی کے ذریعہ لگاتار حملہ کیے جانے سے متعلق سوال پر کھڑگے نے کہا کہ ’’پی ایم مودی کو پہلے ہمارا انتخابی منشور پڑھنا چاہیے اور اس کے بعد ہم اس پر بحث کر سکتے ہیں۔‘‘ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے بھی کانگریس کے انتخابی منشور کو ہدف تنقید بنایا ہے، جس کے بارے میں کھڑگے نے کہا کہ ’’انھیں ہمارے مقامی لیڈران جواب دیں گے۔ میں راجیہ سبھا میں حزب مخالف لیڈر ہوں اور میرے مخالف وزیر اعظم ہیں، اس لیے میں ان سے بات کروں گا۔‘‘

ای وی ایم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی وزیر اعظم مودی نے گزشتہ روز اپنی تقریر کا حصہ بنایا تھا۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ’’یہ پی ایم مودی کی عادت ہے، وہ ایسی باتیں بولتے ہیں۔ ایک وکیل اور این جی او نے عرضی داخل کی تھی، نہ کہ میری پارٹی نے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

قابل اعتراض بیان کے لئے نونیت رانا کور کے خلاف مقدمہ درج

مہاراشٹر کے امراؤتی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کور کے خلاف تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران کی شکایت کی بنیاد پر نونیت رانا کے خلاف شاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو کوئی راحت نہیں دی اور کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا ۔ مسٹر سورین جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے ...

لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی 150 سے 175 سیٹیں ہی جیت پائے گی! شتروگھن سنہا

تجربہ کار سیاست داں، بالی ووڈ اسٹار اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر شتروگھن سنہا نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’انڈیا ایکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا یہ دعویٰ کہ لوک سبھا انتخابات میں وہ 400 پار کرے گی؟ غلط ثابت ہونے والا ہے۔ اسی ...

الیکشن کمیشن کو مائیکرو مینج نہیں کرسکتے: دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو فیصلہ سنایا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو مائیکرو مینج (نچلی سطح پر الیکشن کمیشن کے ایک ایک قدم پر نظر رکھنا) نہیں کر سکتا۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ...

وزیر اعظم مودی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدار کا حصول: پرینکا گاندھی

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی تقریروں کو کھوکھلی باتیں قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ سیاست کا استعمال صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں نہ کہ عوام کی خدمت کے لیے۔ وہ مہاراشٹر کی نندربار لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار ...

مودی کا ایک قوم ایک لیڈر کے خطرناک مشن کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات جیت جاتی ہے تو سبھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو جیلوں میں ڈال کر ایک قوم ایک لیڈر کا خطرناک ...