کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کا جذباتی پیغام ،’کیا یہ لوگ انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں ؟‘

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2024, 10:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے جیل جانے کے بعد اب ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ وہ عوام کے درمیان وزیر اعلیٰ کیجریوال کا پیغام لے کر جا رہی ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ  یعنی 27 اپریل کو جذباتی پیغام کے ساتھ دہلی کی سڑکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

مشرقی دہلی لوک سبھا حلقہ میں عام آدمی پارٹی کے دلت امیدوار کلدیپ کمار کے روڈ شو کے دوران، وہ اپنے شوہر کے لیے ہمدردی حاصل کرنے کی پوری کوشش کرتی نظر آئیں۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی گئی۔

مشرقی دہلی میں روڈ شو کے دوران کار میں کلدیپ کمار کے پاس کھڑی سنیتا کیجریوال نے راستے میں جمع لوگوں کا خیرمقدم قبول کرتے ہوئے جذباتی لہجے میں صرف ایک سوال اٹھایا، ’’اروند جی کا کیا قصور تھا کہ وہ جیل میں بند ہیں، کیا یہ لوگ انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں؟" ان کے ساتھ موجود کچھ کارکنان کیجریوال کے پوسٹر کو پکڑے ہوئے نظر آئے، جس پر "ووٹ کے ذریعے جیل کا جواب" لکھا ہوا تھا۔

سنیتا کیجریوال نے اپنے شوہر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ہائی شوگر اور کئی دنوں سے انسولین نہ ملنے کا مسئلہ اٹھا کر معاملے کی سنگینی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے سنیتا کیجریوال نے وہی تمام باتیں دہرائیں جو انہوں نے پہلے اروند کیجریوال کے خط اور ویڈیو کے ذریعے عوام کے سامنے رکھی تھیں۔

انہوں نے کہا، "دہلی کے وزیراعلیٰ پچھلے 12 سالوں سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ وہ روزانہ انسولین لیتے ہیں۔ جیل جانے کے بعد انہیں انجکشن لگانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ کیا یہ لوگ انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں؟ ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ ان کا قصور کیا ہے؟ آپ سب کو دیکھ کر بہت اطمینان ہوتا ہے۔ دہلی کے لوگ اروند کیجریوال سے اتنا پیار کرتے ہیں، یہ ان لوگوں سے  برداشت  نہیں ہوتا۔

معلومات کے مطابق، دہلی کے وزیر اعلی کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اتواریعنی آج  28 اپریل کو مغربی دہلی میں عوام سے اروند کیجریوال کے لیے حمایت حاصل کریں گی۔ دہلی کے علاوہ وہ پنجاب، گجرات اور ہریانہ میں بھی عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کے لیے مہم چلائیں گی۔ سنیتا کے ساتھ مقامی ایم ایل اے بھی تمام روڈ شو کے دوران مہم میں شامل رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

قابل اعتراض بیان کے لئے نونیت رانا کور کے خلاف مقدمہ درج

مہاراشٹر کے امراؤتی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کور کے خلاف تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران کی شکایت کی بنیاد پر نونیت رانا کے خلاف شاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو کوئی راحت نہیں دی اور کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا ۔ مسٹر سورین جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے ...

لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی 150 سے 175 سیٹیں ہی جیت پائے گی! شتروگھن سنہا

تجربہ کار سیاست داں، بالی ووڈ اسٹار اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر شتروگھن سنہا نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’انڈیا ایکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا یہ دعویٰ کہ لوک سبھا انتخابات میں وہ 400 پار کرے گی؟ غلط ثابت ہونے والا ہے۔ اسی ...

الیکشن کمیشن کو مائیکرو مینج نہیں کرسکتے: دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو فیصلہ سنایا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو مائیکرو مینج (نچلی سطح پر الیکشن کمیشن کے ایک ایک قدم پر نظر رکھنا) نہیں کر سکتا۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ...

وزیر اعظم مودی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدار کا حصول: پرینکا گاندھی

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی تقریروں کو کھوکھلی باتیں قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ سیاست کا استعمال صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں نہ کہ عوام کی خدمت کے لیے۔ وہ مہاراشٹر کی نندربار لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار ...

مودی کا ایک قوم ایک لیڈر کے خطرناک مشن کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات جیت جاتی ہے تو سبھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو جیلوں میں ڈال کر ایک قوم ایک لیڈر کا خطرناک ...