بھٹکل میں پہلا روزہ مکمل؛ شام ہوتے ہی روزہ کھولنے کی تیاری میں نظر آئے عوام؛ تراویح کے لئے ہر مسجد میں تین سے چار حفاظ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th May 2019, 10:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6/مئی (ایس او نیوز) آج پیر کو بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں میں پہلا روزہ مکمل ہوگیا۔ عصرکی نماز کے فوری بعد  بھٹکل چوک بازار سمیت شہر کے اہم ناکوں پر مسلمان روزہ افطاری کا سامان خریدتے ہوئے نظر آئے۔رمضان میں بھٹکل کے مسلمانوں کی مرغوب غذا سموسہ  سمیت مختلف انواع کے بجے  ہر طرف دستیاب نظر آئے۔اس کے علاوہ لوگ  چنا بٹانا، انڈہ وڑا،  پنجابی سموسہ اور دیگر کئی  ناشتے بھی خریدتے ہوئے پائے گئے۔

شہر میں آج صبح سے آسمان پر بادل چھائے رہے ،شدت کی گرمی سے لگ رہا تھا کہ ہلکی بارش ہوگی، مگر   درجہ حرارت 30 سے 34 ڈگری تک پہنچنے کے باوجود پانی کا ایک بوند نہیں گرا۔

تراویح میں نمازیوں سے  مساجد فُل:   رمضان کی شروعات ہوتے ہی  بھٹکل کی مساجد نمازیوں سے بھرگئی ہے، بالخصوص  تراویح کے لئے مسلمانوں کی کثیر تعداد مسجدوں میں نظر آرہی ہے،  ہر مسجد میں تین سے چار حفاظ کرام  تراویح کے لئے متعین ہیں، بتایا گیا ہے کہ بعض مساجد میں چار سے بھی زائد  حفاظ کرام ہیں جن کی  خوش کُن اور مسحور کن آواز شہر کی تمام مساجد میں گونجتی سنائی دی۔  شہر میں شدت کی گرمی کو دیکھتے ہوئے  اب اکثر مساجد میں ائرکنڈیشن کا انتظام ہے جس کے چلتے مسلمان سکون کے ساتھ نماز اور تراویح ادا کرتے ہوئے نظر آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔