کاروار:جنگی جہاز ’وکرم آدتیہ‘ میں لگی ہوئی آگ بجھانے کی کوشش میں نیوی کاآفیسر ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th April 2019, 12:39 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 27/اپریل (ایس اونیوز) کاروار کی بندرگاہ میں داخل ہوتے وقت بحریہ کے طیارہ بردار جنگی جہاز ’وکرم آدتیہ‘ میں اچانک بھڑکی آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران   نیوی کا ایک آفیسر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔

 بحریہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق جہاز کے عملے نے پوری مستعدی کے ساتھ آگ پر قابو پالیا تھا اور آگ کی وجہ سے بحری جہاز کی جنگی صلاحیت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ۔ مگر لیفٹیننٹ کمانڈر ڈی ایس چوہان جو   آگ بجھانے والی ٹیم کی قیادت کررہے تھے، اس کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بتایا گیا گیا ہے  جب آگ قابو میں آ گئی تو آفیسر چوہان دھویں سے دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہوکر گرپڑے۔انہیں فوری طورپر کاروار میں واقع بحریہ کے اسپتال میں منتقل کیا گیا مگر ان کی جان بچائی نہیں جاسکی۔ 

پتہ چلا ہے کہ قریب تین ماہ قبل ہی ان کی شادی ہوئی تھی ۔

معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک بورڈ آف انکوائری کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آئی این ایس وکرما دتیہ بحری جہاز کو  نومبر 2013  میں  انڈین نیوی میں شامل کیا گیا جو ریاست کرناٹک کے کاروار بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔یہ  284 میٹر لمبی اور 60 میٹر ، یعنی قریب 20 مالہ جتنی اونچی عمارت جیسی جہاز ہے۔ اس جہاز کا وزن 40 ہزار ٹن ہے اور یہ انڈین نیوی کی سب سے بڑی اور  سب سے بھاری جہاز ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔