اُڈپی: کورونا لاک ڈاون سے بری طرح مالی پریشانی میں گھرے کبڈی کھلاڑی نے کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th June 2020, 5:06 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 10/جون (ایس او نیوز) اپنے وقت کا ایک بہترین کبڈی کھلاڑی  جس نے  حال ہی میں نئی بوٹ خریدی تھی، منگل کی رات کو  اپنی ہی بوٹ پر پھانسی پر لٹکتا ہوا پایا گیا،  جس کے تعلق سے  کہا جارہا ہے کہ مالی حالت سے پریشان ہوکر اس نے   خودکشی کرلی ہے۔ نوجوان کی شناخت  پاونجے گُڈّے کے مکین   بھاگیہ راج  (27) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ نوجوان نے حال ہی میں  لون لے کر   ایک نئی بوٹ خریدی  تھی اور اپنے لئے ایک گھر بھی تعمیر کیا تھا، مگر   گذشتہ ڈھائی ماہ سے کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے  اس کا  پورا پلان چوپٹ ہوگیا اور منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ   بری طرح مالی پریشانی میں پھنسنے کے بعد جب  پریشانی سے باہر نکلنے کی اُسے کوئی راہ دکھائی نہیں دی تو  نوجوان ہمت ہار گیا اور  اپنی ہی بوٹ پر پھانسی پر لٹک کر جان دے دی۔

اطلاع کے مطابق  بھاگیہ راج رات قریب گیارہ بجے اپنے گھر سے نکلا تھا، پھر واپس نہیں پہنچا، آج بدھ صبح اس کی لاش اُس کی ہی بوٹ پر لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

کبڈی کے اس کھلاڑی نے کالج میں پڑھائی کے دوران  ریاستی سطح پر بھی  کھیل  میں حصہ لیا تھا۔  وہ ایک مقامی اسپورٹس کلب میں نائب صدر بھی رہ چکا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...