بھٹکل میں دو بیلوں کی زد میں آگئی اسکوٹر؛ اسکوٹر سوار شدید زخمی، مینگلور اسپتال شفٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th December 2018, 9:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25/ڈسمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے پر دو بیل ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہوئے  اچانک ایک اسکوٹر  سے ٹکرانے کے نتیجے میں اسکوٹر  سوار شدید زخمی ہوگیا جسے بھٹکل ویلفیر اسپتال کے بعد  مینگلور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ ویسے جمعہ کو پیش آیا تھا، مگر کافی تاخیر سے  ساحل آن لائن کو حادثے کی اطلاع ملی۔

زخمی ہونے والے شخص سید عبدالقادر (46) نے بتایا کہ  وہ جمعہ کی نماز کے لئے دوپہر قریب پاونے ایک بجے مدینہ کالونی سے  نور مسجد جانے کے لئے نکلے تھے کہ شفا کراس کے قریب نیشنل ہائی وے پر اچانک دو بیل ایک دوسرے  پر حملہ کرتے کرتے اُس کی اسکوٹر سے ٹکراگئے۔ ٹکر لگتے ہی وہ روڈ پر گرگئے اور ان کا ایک ہاتھ اور ایک پیر بری طرح فریکچر ہوگیا۔ان کے ایک کندھے کو بھی شدید چوٹ لگی، جس کے نتیجے میں انہیں پہلے ویلفئیر اسپتال لے جایا گیا، وہاں سے کنداپور پھر اُسی شب مینگلور پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں آج ان کے ہاتھ اور پیر کا آپریشن بھی ہوا ہے۔

بھٹکل مدینہ کالونی  کے رہائشی سید عبدالقادر نے بتایا کہ لوگ جانوروں کو آوارہ گردی کے لئے راستوں پر چھوڑ دیتے ہیں، جس سے  سواریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تعجب  اس بات پر ہے کہ انتظامیہ اس تعلق سے  کوئی کاروائی نہیں کرتی۔ انہوں نے سوال کیا کہ  جانوروں کی زد میں آکر انہیں اب اتنی بڑی پریشانی اُٹھانی پڑی ہے، اب وہ شکایت کریں بھی تو کس کے خلاف کریں ؟ سید عبدالقادر نے بھٹکل کے ذمہ داران سے  درخواست کی ہے کہ وہ اس طرف   توجہ دیں اور جانوروں کو سڑکوں پر چھوڑنے کے خلاف کاروائی کریں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپنی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائوں کی بھی درخواست کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔