کسان تحریک: پنجاب میں ڈیزل اور گیس کی شدید قلت کا خدشہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th February 2024, 10:24 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،13/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) پنجاب-ہریانہ سرحد پر کسان تنظیموں کے دہلی کی طرف مارچ اور احتجاج کی وجہ سے بدنظمی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے منگل (13 فروری) کو پنجاب میں ڈیزل اور گیس کی سپلائی پر بھاری اثر پڑا۔ سرحد پر موجودہ حالات کی بنا پر صوبہ میں ڈیزل کی 50 فیصد جبکہ گیس کی 20 فیصد کم فراہمی ہوئی۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے ڈیزل-گیس کی مناسب طریقے سے سپلائی کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ پنجاب-ہریانہ سرحد پر کسانوں کے شدید احتجاج کے باعث صورتحال مزید خراب ہو گئی ہیں۔

مرکز کے خلاف دہلی کی طرف مارچ کرنے والے مظاہرین کسانوں کی حکومت سے بارہ مطالبات ہیں، جنہیں وہ ان کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اس بار کا کسان احتجاج 2020 سے مختلف ہے، جس میں راکیش ٹکیت، نریش ٹکیت اور دیگر بڑے رہنما شامل نہیں ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ کسانوں کے احتجاج کو سنیوکت کسان مورچہ اور پنجاب کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کی جانب سے بلایا گیا ہے، جس کی قیادت کسان یونین کے رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال اور سروان سنگھ پنڈھیر کر رہے ہیں۔ دونوں ہی رہنما پنجاب کے کسانوں کی مانگوں کو وقتاً فوقتاً اہمیت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔

مظاہرین کسانوں کا الزام ہے کہ مرکز نے ان کی فصل کی بہتر قیمت دینے کا وعدہ کیا تھا، جس کے بعد کسانوں نے 2021 کا اپنا احتجاج ختم کر دیا تھا۔ کسان تنظیمیں سوامیناتھن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق تمام فصلوں کے لئے کم از کم سپورٹ قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت دینے والا قانون بنانے کی مطالبہ کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، مکمل قرض معافی اور کسانوں و زرعی مزدوروں کو پنشن فراہم کرنے کی اسکیم کا بھی مطالبہ کر رہی ہیں۔

کسانوں کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجلی ترمیم بل 2020 کو منسوخ کیا جائے اور زمین حصول قانون 2013 کو دوبارہ نافذ کیا جائے، کسانوں کی رضامندی کو یقینی بنایا جائے اور کلکٹر شرح سے چار گنا زیادہ معاوضہ دینے کی شدید مانگ پر قائم ہیں۔

کسان تنظیمیں چاہتی ہیں کہ لکھیم پور کھیری قتل کیس میں ملوث افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ کیا جائے. انہوں نے 2021 کے کسان احتجاج کے دوران مارے گئے کسانوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے اور خاندان کے ایک فرد کو نوکری دینے کی بھی درخواست کی ہے. اس کے علاوہ وہ دیگر کئی مطالبات کو پورا کرانے کے لئے دہلی آنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...