ہلیال میں شکر کارخانے کے خلاف کسانوں کا احتجاجی دھرنا

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2020, 5:10 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال،17؍اکتوبر (ایس او نیوز) شکر کے کارخانے کی طرف سے گنا کسانوں کی بقایا رقم ادا نہ کرنے اور موجودہ فصل کے لئے اچھی قیمت طے کرنے کے مسئلے پر گنا کسانوں نے احتجاجی مظاہرا کیا اور سڑک پر ٹریفک روکتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

اس موقع پر بی جے پی لیڈر اور سابق ایم ایل اے سنیل ہیگڈے نے مظاہرین کے ساتھ اپنی یکجہتی دکھائی اور خود بھی دھرنے میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کسانوں کے مفادات کے لئے ان کے ساتھ ہوں۔ ان کے مطالبات پورے کرنے کے لئے ضلع انچارج وزیر  شیورام ہیبار کے علم کسانوں کے تمام مسائل لائے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کی توجہ ان مسائل کی طرف مبذول کروائی گئی ہے ۔ اس لئے جلد ہی کسانوں کے مسائل حل ہونے کی توقع ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے بھی شکر کارخانے کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کرکے کسانوں کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کی بات کہی تھی۔ اور کسانوں  پر درج مقدمات واپس لینے اور ان کے لئے ایک اسپتال بھی قائم کرنے کی مانگ  بھی رکھی تھی۔

اس موقع پر بی جے پی ہلیال تعلقہ  یونٹ کے عہدیدراران اور کارکنا ن موجود تھے اور ان سب سے کسانوں کے احتجاج کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔