فخری زادہ قتل، ایران میں دسیوں افراد کی گرفتاری اور تفتیش

Source: S.O. News Service | Published on 21st December 2020, 8:23 PM | خلیجی خبریں |

 دبئی،21/دسمبر (آئی این ایس انڈیا) ایران میں گذشتہ ماہ تہران میں سرکردہ جوہری سائنسدان کے قتل کے بعد پاسداران انقلاب نے اس واقعے میں‌ ملوث ہونے شبے میں کریک‌ ڈاون کے دوران دسیوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی پولیس اور پاسداران انقلاب نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔ان سے جوہری سائنسدان فخری زادہ کے قتل ہونے کا شبہ عاید کیا گیا تاہم حراست میں لیے گئے کچھ لوگوں کو چند گھنٹوں کی تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا۔ کچھ کو چند روز حراست میں رکھا گیا جب کہ بعض کے بارے میں ابھی تک معلومات نہیں مل سکیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق پاسداران انقلاب نے گذشتہ ہفتوں کے دوران تہران گورنری میں درجنوں شہریوں کو مختلف مراکز میں طلب کیا گیا اور ان سے تفتیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کی تعداد کا اندازہ لگایا گیا ہے جن کو طلب کیا گیا ہے اور ان میں سے کچھ کو گذشتہ ہفتوں کے دوران انقلابی گارڈز کے حراستی مراکز میں طلب کیا گیا ہے جن میں "1-A" حراستی مرکز ، "2-A" حراستی مرکز جیسے مراکز بھی شامل ہیں۔

ایران کی ہرانا ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے گئے کچھ افراد کو کئی گھنٹوں کی تفتیش یا کئی دن کی نظربندی کے بعد رہا کیا گیا ہے لیکن دوسروں کے حالات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اور ایران انٹرنیشنل ویب سائٹ نے ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان میں سے بیشتر افراد ملک کے مختلف حصوں میں نگرانی کے کیمروں کی فروخت ، تنصیب اوران سے متعلق سروسز فراہم کر رہے تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ تہران میں الیکٹرانک اور سیکیورٹی ڈیوائسز فراہم کرنے والے افراد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران ان شہریوں سے سوالات پوچھے گئے کہ وہ کس طرح نگرانی کیمرے خریدتے اور فراہم کرتے ہیں۔ تہران کے مختلف علاقوں میں کیمروں کی حفاظت کی تصدیق کے لیے ان کے دوروں کی آخری تاریخوں کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔

پچھلے ہفتے کے دوران شہر سے یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ ایران کے صوبہ کردستان میں بے پیمانے پر فوج اور سیکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی ہے۔ اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ پاسداران انقلاب چھ افراد کی تصاویر بھی اٹھائے ان کی تلاش میں دیکھے گئے ہیں۔ ان چھ ملزمان پر جوہری سائنسدان فخری زادہ کے قتل کا شبہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...