کاروار : راشن کارڈس کو ای-کے وائی سی بنانے کی آخری تاریخ میں توسیع

Source: S.O. News Service | Published on 2nd September 2021, 12:04 AM | ساحلی خبریں |

کاروار یکم / ستمبر (ایس او نیوز) راشن کارڈ پر سرکار کی طرف سے فراہم کردہ کم قیمت والے اجناس خریدنے کے لئے اپنے کارڈ کو ای - کے وائی سی کروانا ضروری کردیا گیا ہے اور اس طرح نہ کرنے والوں کو آئندہ راشن کی دکان سے سامان خریدنے کا موقع نہیں رہے گا۔

محکمہ فوڈ اینڈ سول سپلائز کے ڈپٹی ڈائریکٹر منجو ناتھ ریونکر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اپنے راشن کارڈس کو ای- کے وائی سی کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔ اب یہ سہولت یکم ستمبر سے 10 ستمبر تک راشن کی دکانوں پر دستیاب رہے گی ۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ای - کے وائی سی کروانے کے لئے اگر کوئی رقم طلب کرتا ہے یا اس تعلق سے کوئی شکایت ہو تو متعلقہ تحصیلدار اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اینڈ سول سپلائز کے دفتر سے رابطہ قائم کرکے شکایت درج کروائی جائے ۔

رابطہ کے لئے ٹیلی فون نمبرس :

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اینڈ سول سپلائی ضلع شمالی کینرا : 08382 - 226464، 

کاروار: 9448609712 /08382- 226331، انکولہ : 9845397078 / 08388 - 230243، کمٹہ : 9481557642 / 08386 - 222054، ہوناور: 9980135812 / 08387 - 220262، بھٹکل : 8105180342 / 08385 - 226422، سرسی : 9739717754 / 08384 - 226383، سداپور : 8861641607 / 08389 - 230127 ، یلاپور : 8867113551 / 08419 - 261129 ، منڈ گوڈ : 9448893878 / 08301 - 222122 ، ہلیال : 7483441715 / 08284 - 220134 ، ڈانڈیلی : 7676781182 ، جوئیڈا : 9448825842 / 08383 - 282723

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...