مینگلورجیوتی سرکل کے قریب بھٹکلی ہوسٹل کی عمارت میں پرئیر ہال کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd March 2024, 9:08 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 3 مارچ (ایس او نیوز)  جیوتی سرکل کے قریب  اور مشہور کے ایم سی اسپتال  سے متصل واقع بھٹکلی جماعت المسلمین منگلورو کی ملکیت والی  ہوسٹل   کی عمارت میں   نماز کی ادائیگی کے لئے پریئر ہال کا افتتاح جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا عبدالرب خطیب ندوی کی دعاوں کے ساتھ ہوا۔

ہوسٹل کی اس تین منزلہ عمارت میں مزید ایک منزلہ کا اضافہ کیا گیا ہے، پہلے تھرڈ فلور پر پرئیر ہال تھا، اب   چوتھے فلورکاکام مکمل ہونے کے بعد  چوتھے فلور پر پریئر ہال کو منتقل کیا گیا ہے اب نہایت کشادہ ہال میں نماز کی ادائیگی ممکن ہوگی۔ 

مینگلور کی  مختلف کالجس میں زیر تعلیم بھٹکل کے قریب 90 بچے ہوسٹل میں رہائش پذیر ہیں، اب چونکہ مزید ایک منزلہ کا اضافہ ہوا ہے، مزید 20/25 طلبہ  کو ہوسٹل میں جگہ مل سکتی ہے۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...