ای وی ایم مکمل طور پر محفوظ ہیں:الیکشن کمیشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd May 2019, 11:37 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،22؍مئی (ایس او نیوز؍یواین آئی) الیکشن کمیشن نے اتر پردیش اور بہار کے بعض مقامات پرای وی ایم کی دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد اور مکمل طور پر غلط بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم مکمل پر ہر طرح سے محفوظ ہیں اور اس کی حفاظت کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ پیر سے سوشل میڈیا پر ان دونوں ریاستوں کے بعض مقامات پر ای وی ایم کو تبدیل کرنے کی رپورٹیں آ رہی ہیں۔ان رپورٹوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے یہ وضاحت دی ہے۔ کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کے متعلقہ حکام نے اتر پردیش کے غازی پور، ڈومریا گنج، جھانسی اور چندولی اور بہار کے سارن میں ای وی ایم کی دھاندلی کی شکایات کی تحقیقات کی اور پتہ چلا کہ وہ اسٹرانگ روم میں مکمل طورپر محفوظ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غازی پور، ڈومریاگنج، جھانسی اور چندولی کے رٹرننگ افسران نے ای وی ایم کو محفوظ رکھے جانے کے بارے میں اپنی رپورٹ ریاست کے چیف الیکشن حکام کو سونپ دی ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ باہر سے کسی بھی ای وی ایم کو نہ تو اسٹرانگ روم میں لایا گیا ہے اور نہ ہی اسٹرانگ روم میں سے کسی بھی ای وی ایم کو باہر لے جایا گیا ہے۔ اس طرح سے کسی بھی ای وی ایم کی دھاندلی نہیں کی گئی ہے.بہار کے سارن میں اس طرح کی شکایات کے بارے میں کمیشن کا کہنا ہے کہ وہاں کی تمام سیاسی پارٹیوں کے ایجنٹوں نے ای وی ایم کی حفاظت پر تحریری طور پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں بھی ای وی ایم کو لے کر کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر اس طرح کے کئی ویڈیو وائرل ہوئے ہیں، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کوئی شخص ای وی ایم کو کہیں باہر رکھ رہا ہے، تو کوئی ای وی ایم سے لدی گاڑی اسٹرانگ روم کے اردگرد نظر ٍآ رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گاڑی کواسٹرانگ روم میں گھسانے کی کوشش تھی جسے ہم نے ناکام کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...