دنیا بھر میں ہورہی ہے چھٹنی،سروے سے کھلا راز، ہر 4 میں سے 1 ہندوستانی کو ملازمت سے برطرفی کا خدشہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2023, 12:28 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی ، 26؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا بھر کی بڑی ٹیک کمپنیوں میں  ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا جارہا ہے۔ اور ذرائع کی مانیں تو  ہر 4 میں سے 1 ہندوستانی ملازمت کے خاتمے  کو لے کر پریشان ہے۔ دوسری طرف 4 میں سے 3 ہندوستانی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

مارکیٹنگ ڈیٹا اینڈ اینالیٹکس فرم کنٹر کے سروے میں ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔  جس میں اس بات کی بھی جانکاردی دی گئی ہے کہ  تقریباً نصف لوگوں کا خیال ہے کہ 2023 میں ملک کی معیشت ترقی کر سکتی ہے۔فرم کنٹر نے ہندوستان کے جنرل بجٹ سروے 2023 (انڈین ایکانومی گرو) کے دوسرے ایڈیشن میں انکشاف کیا ہے  جس سے معلوم ہوتاہے کہ کنزیومر انکم ٹیکس کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کرسکتے ہیں۔

اس میں انکم ٹیکس چھوٹ کی حد کو موجودہ ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ سروے کے مطابق میکرو ایکنامک سطح پر زیادہ تر لوگوں کی سوچ اب بھی مثبت ہے۔میڈیا رپورٹس میں جاری کنٹر سروے کے مطابق 50 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ہندوستانی معیشت اس سال 2023 میں ترقی کرے گی، 31 فیصد کا خیال ہے کہ اس کی رفتار کم ہونے کی امید ہے۔ چھوٹے شہر میٹروز سے زیادہ مثبت ہیں جن کی شرح 54 فیصد ہے۔ عالمی اقتصادی کساد بازاری کا خوف اورنادیدہ وبا کورونا کے پھیلنے سے ہندوستانیوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔

دوسری جانب رپورٹ کے مطابق 4 میں سے 3 افراد بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ وہ اس سے نمٹنے کے لیے کئی فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کا سوچ رہے ہیں۔ 4 میں سے 3 ہندوستانی اپنی ملازمت سے برطرف کردیئے جانے کے خدشہ میں جی رہے ہیں۔ یہ طبقہ (32 فیصد)، 36-55 سال کی عمر کے گروپ (30 فیصد) اور تنخواہ دار طبقے (30 فیصد) میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گجرات ہائی کورٹ نے کہا- ’وزیر اعظم کو ڈگری دکھانے کی ضرورت نہیں!‘ کیجریوال پر 25 ہزار کا جرمانہ عائد

وزیر اعظم کی ڈگری مانگنے کے معاملے میں گجرات ہائی کورٹ نے جمعہ کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کو ان کی گریجویشن ڈگری کا سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

مغربی بنگال کے ہائوڑہ میں دوسرے دن بھی جھڑپیں ، تشدد نئے علاقوں میں پھیل گیا لیکن پولیس کی بھاری نفری کے سبب حالات قابو میں

رام نومی کے جلوس کے سبب ملک کے کئی حصوں میں فرقہ وارانہ تشدد اور تصادم کی اطلاعات آئی ہیں لیکن پولیس اور انتظامیہ کے بروقت اقدام کی وجہ سے حالات اسی وقت قابو میں آگئے مگر مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا کے جڑواں شہر ہائوڑہ میں گزشتہ روز ہونے والا تصادم جمعہ کو دیگر علاقوں تک ...

دہلی بی جے پی کے دو لیڈران نے کاروباری سے مانگے 15 لاکھ روپے، جبراً وصولی کے الزام میں کیس درج

راجدھانی دہلی میں بی جے پی کے دو لیڈروں سیارام شاکیہ اور دھیرج پردھان کے خلاف مبینہ طور سے ایک بزنس مین سے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے کے الزام میں جبراً وصولی کا کیس درج کیا گیا ہے۔ اس پیسے کا مطالبہ گھر تعمیر کرنے کے عوض میں کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر 29 مارچ کو دوارکا ضلع کے ...

نئے مالی سال کے پہلے دن کمرشل ایل پی جی سلنڈر سستا، گھریلوں گیس کے دام غیر تبدیل

آج یکم اپریل 2023 سے نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں کمی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پٹرولیم کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی، اے تی ایف، کیروسین وغیرہ کے داموں کا جائزہ لیتی ہیں اور ان میں تبدیلی کی جاتی ہے۔

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

راہل گاندھی معاملے پر کانگریس کارکنان میں زبردست جوش، اپوزیشن پارٹیاں علاقائی اختلافات بھلا کر ہوئیں متحد

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی پارلیمانی رکنیت ختم ہونے کے بعد جہاں کانگریس کارکنان پہلے سے کہیں زیادہ سرگرم دکھائی دے رہے ہیں، وہیں چھوٹے چھوٹے ایشوز پر منقسم اپوزیشن پارٹیاں بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ ہونے کے بعد وہ ...

ہندوستان میں امرت پال کی تلاش، واشنگٹن میں خالصتان حامیوں کا ہنگامہ، ہندوستانی صحافی پر حملہ، بدسلوکی

تنظیم 'وارس پنجاب دے' کے سربراہ اور خالصتان حامی امرت پال سنگھ کی تلاش جاری ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیے ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک امرت پال پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔ دریں اثناء، خالصتان حامیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ...

امریکہ میں طوفان کے سبب بھاری تباہی، 23 افراد ہلاک، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان

  امریکہ کی ریاست مسیسیپی میں جمعہ کی رات دیر گئے آنے والے طوفان اور شدید آندھی سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ طوفان نے 100 مربع میل (160 مربع کلومیٹر) سے زیادہ بڑے علاقہ میں نقصان کے نشانات چھوڑے ہیں۔ یہ معلومات خبر رساں ...

ہندوستانی ہائی کمشنردورئی سوامی نے سنسنی خیز جھوٹ پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی

برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورئی سوامی نے ایک ویڈیو پیغام میں ان ہندوستانیوں سے اپیل کی ہے  جن کے پنجاب میں رشتہ دار ہیں کہ  وہ لوگ خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو پکڑنے کے لیے پولیس کارروائی کے بعد، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سنسنی خیز جھوٹ پر یقین نہ کریں۔

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہروں کے دوران 850 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا: وزارت داخلہ

  فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمنین نے کہا ہے کہ ملک میں حال ہی میں منظور شدہ پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کے دوران 850 سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دارمینن نے بی ایف ایم ٹی وی کو بتایا: "جمعرات سے، فرانس میں 855 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں پیرس میں زیر حراست 729 ...

افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے تباہی، 500 افراد ہلاک

جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 499 ہو گئی ہے۔ ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پیر کی شام تک طوفان کی وجہ سے 499 افراد ...