منگلورو  میں کروناوائرس متاثر ہ معمر خاتون کی موت کا معاملہ : آخری رسومات کے لئے رکن اسمبلی ہی بن گئے سد راہ؛ مسلم شخص نے اپنی زمین کی بھی پیشکش کی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th April 2020, 3:40 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو؍بنٹوال:25؍اپریل(ایس اؤ نیوز)کروناوائرس سے متاثرایک بزرگ عورت کی موت کے بعدا س کی آخری رسومات وام منجور کے قریب پچناڑی ہندو شمشان میں ادا کرنے میں خود مقامی رکن اسمبلی نے ہی رکاوٹ پیدا کئے جانے کی اطلاع کے بعد ایک مسلم شخص نے   پیش کش کی کہ معمر خاتون کی آخری رسومات اپنی زمین پر بھی ادا کرسکتے ہیں، مگر   بنٹوال کے رکن اسمبلی راجیش نایک نے بعد میں   اپنی زمین پر آخری رسومات ادا کرنے کے لئے کہا جس کے بعد ہی یہ معاملہ حل ہوگیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مقامی رکن اسمبلی اور عوام  کی مخالفت کے چلتے آخر کار جمعرات کی رات 2بجے کے قریب ز بردست پولس سکیورٹی کے ساتھ بی سی روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب والے کئی کونجی ہندو شمشان میں متاثرہ بزرگ عورت کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔

بنٹوال تعلقہ بنٹوال مارکیٹ کی ایک بزرگ عورت کی   جمعرات کو کرونا وائرس سے موت ہوئی تھی۔ اس کی آخری رسومات وام منجورو کے پچناڑی ہندو شمشان میں کئے جان کی خبریں سوشیل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ اطلاعات کو پاتے ہی سیکڑوں ہندووں نے ہندو شمشان پہنچ کر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔ اسی دوران  مینگلور سٹی نارتھ کے  رکن اسمبلی ڈاکٹر بھرت شٹی جائے وقوع پر پہنچ گئے مگر بتایا گیا ہے کہ انہوں نے عوام الناس کو سمجھانے کےبجائے افسران کو ہی تاکید کی کہ مقامی لوگوں کی منظوری کے بغیر کسی کی بھی آخری رسومات انجام نہ دیں۔

بتایا جارہا ہے کہ  رکن اسمبلی کے  تاکیدی حکم  کو دیکھتے ہوئے افسران کو  اپنے فیصلے کو تبدیل کرنا پڑا۔ پچناڑی میں عوامی مخالفت کو دیکھتے ہوئے بنٹوال کے کئی کونجے میں آخری رسومات اداکئے جانےکی خبر پھیلتے ہی کئی کونجے میں بھی سیکڑوں لوگ جمع ہوگئے لیکن یہاں پولس نے زبردست سکیورٹی فورس تعینات کرتے ہوئے عوام کو منتشر کیا اور بزرگ عورت کی آخری رسومات انجام دیں۔

19اپریل سے ہی عوامی اعتراض : 19اپریل کو کورونا وائرس سے متاثر ہ عورت کی آخری رسومات منگلورو کے بولار میں انجا م دی گئی تھیں۔ اس وقت بھی عوام نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے افسران کو تاکید کی تھی کہ اس کے بعد کسی بھی کرونا وائرس  موت کی آخری رسومات یہاں انجام نہ دیں۔ عوامی مخالفت اور اعتراضات کے چلتے ضلع انتظامیہ کو آخری رسومات انجام دینا ایک سردر د بن گیا تھا۔

ضلع انتظامیہ جمعرات کی شام 4بجے سے رات 12بجے تک آخری رسومات کے لئے کوشش کرتی رہی ۔ عوامی مخالفت کے دوران میں ہی جائے وقوع پر پہنچے رکن اسمبلی ڈاکٹر بھرت نے عوام کو سمجھانے کے بجائے افسران کو ہی آڑے ہاتھوں لینےپر کافی تنقید کی جارہی ہے۔ ایسے میں ؛بنٹوال کے رکن اسمبلی راجیش نائک نے اپنا تعاون پیش کیاتو کسی حد تک راحت محسوس ہوئی ۔

رکن اسمبلی بھرت شٹی کا بیان: اس تعلق سے مینگلور سٹی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر بھرت شٹی نے وضاحت کی کہ  کروناوائرس سے ہلاک ہوئی بزرگ عورت کی  آخری رسومات پچناڑی میں انجام دینے والی خبر کی مخالفت کرتے ہوئے کئی لوگ شمشان پر جمع ہوئے تھے جس کو دیکھتے میں نے  انہیں  سمجھانے کی کوشش کی، مگر حالات بے قابو ہوتے دیکھ کر قانون کے تحفظ  کے لئے جگہ تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا۔

انہوں نے وضاحت کی وہ وہاں آخری رسومات کو روکنے کےلئے نہیں گئے تھے بلکہ   سوشیل میڈیا پر غلط خبریں پوسٹ ہونے اور پچناڑی میں زیادہ لوگ جمع ہونے سے قانون کی پاسداری کا جب  سوال  اُٹھا تھا تو میں وہاں  انہیں سمجھانے کے لئے  گیاتھا اس سلسلے میں انہوں نے اپنا نام   بدنام کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ  ایک ڈاکٹر ہونے کے ناطے  مجھے بھی معلوم ہے کہ کورونا سے   متاثرہ کسی کی نعش کو جلانے سے کورونا کا وائرس نہیں پھیلتا۔

میری زمین پر آخری رسومات انجام دیں: بنٹوال کے رکن اسمبلی راجیش نایک نے بتایاکہ رات قریب 11بجے ضلع افسران نے فون پر جب اُنہیں اطلاع دی کہ کورونا وائرس سے متاثر ہ عورت کی آخری رسومات انجام دینے میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ تو میں نے اپنے خاندان والوں سے بات چیت کرنے کے بعد افسران کو بتایا کہ میری اپنی زمین پر آخری رسومات انجام دی جائے۔ بحیثیت رکن اسمبلی یہ میری ذمہ داری ہے اور میرافرض بنتا ہے کہ عوام کی مدد کروں۔

راجیش نائک نے بتایا کہ دیگر عوام کوبھی ایسے حالات کا سامنا نہ ہو اس کو دیکھتے ہوئے بیرونی ملک  سے بشیر نامی ایک شخص نے بھی اُنہیں  فون پر اپنی زمین کی پیش کش کی اور  بتایا کہ اس کی زمین پر بھی آخری رسومات ادا کی جاسکتی ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...