زلزلہ سے تھرتھرا گئی آسام، میگھالیہ سے لے کر مغربی بنگال تک کی زمین

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2023, 12:21 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکتہ ، 3/اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستان میں پیر کی شام کئی ریاستوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں دہشت پھیل گئی۔ زلزلہ شمال مشرقی ریاستوں میں آیا ہے جہاں آسام، میگھالیہ، تریپورہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال میں بھی تیز جھٹکے محسوس ہوئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.2 درج کی گئی ہے۔ اچانک آئے اس زلزلہ سے کئی علاقوں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ لوگ گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے ہوئے بھی نظر آئے۔ حالانکہ ابھی تک کہیں سے کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔

نیشنل سنٹر فار سسمولوجی کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے پیر کی شام تقریباً 6.15 بجے محسوس ہوئے۔ خصوصاً میگھالیہ میں آئے زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 رہی۔ سب سے زیادہ نارتھ مغربی بنگال یعنی سلی گوڑی، دارجیلنگ اور کوچ بہار میں زلزلہ کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا۔ تریپورہ اور آسام کے بھی کئی علاقوں میں زلزلہ کا جھٹکا تیز تھا۔

قابل ذکر ہے کہ شمال مشرقی ہند میں گزشتہ ماہ 11 ستمبر کو بھی زلزلہ آیا تھا۔ تب آسام سمیت شمال مشرق کی کئی ریاستوں میں تیز جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔ اُس وقت زلزلہ کا مرکز منی پور سے تقریباً 66 کلومیٹر دور اخرل ضلع میں تھا جو میانمار کے پاس واقع ہے۔ لیکن زلزلہ کے جھٹکے آسام کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری سے پریشان، آئی آئی ٹی حیدر آباد کے 46 فیصد طلبا کو اب تک نہیں ملی ملازمت

ہندوستان میں بڑھتی بے روزگاری سے تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ پریشان نظر آ رہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ آئی آئی ٹی حیدر آباد میں 24-2023 سیشن سے تعلق رکھنے والے تقریباً 46 فیصد طلبا کو اب تک پلیسمنٹ نہیں ملا ہے، یعنی ملازمت حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ایک آر ٹی آئی سے ہوا ہے۔ ...

مظفر پور میں آگ لگنے سے 20 گھر ہوئے خاک، لاکھوں کی ملکیت تباہ، کئی مویشیوں کی موت

بہار کے مظفر پور ضلع میں آگ لگنے کا ایک خوفناک واقعہ پیش ایا ہے جس میں کم از کم 20 گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ آگ کی وجہ گیس سلنڈر میں ہوا دھماکہ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں کھانا بنانے کے دوران ایک سلنڈر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ فوری طور پر ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...