آئی پی ایل 2024 میں بالروں کو ایک اوور میں دوباؤنسر پھینکنے کی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 20th December 2023, 5:20 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی:20؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) میں گیندبازوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایک اوور میں دو باؤنسر پھینکنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ نیا اصول آئی پی ایل 2024میں نافذ ہونے کی اخباری ذرائع ایجنسیوں نے دی ہے۔ ملکی سطح کے ٹی-20کرکٹ ٹورنامنٹ  سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران اس کا تجربہ کیاگیا تھا ۔ مانا جارہاہے کہ کرکٹ میں یہ تبدیلی بالروں کو کافی فائدہ پہنچائے گی۔

نئی تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے سوراشٹرا کے تجربہ کار تیز گیند باز جے دیو انادکٹ نے کہاکہ  “میرے خیال میں ایک اوور میں دو باؤنسر بہت کارآمد ہیں اور یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جو گیند باز کو بلے بازوں کے خلاف اضافی فائدہ پہنچاتی ہے۔”اپنی بات جاری رکھتےہوئے انھوں نے کہا ‘مان لیجئے، اگر میں نے پہلے سلو باؤنسر پھینکا ہوتا تو بلے باز کو یقین ہوتا کہ کوئی اور باؤنسر نہیں آئے گا، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ یہاں تک کہ اگر ہم اوور کے پہلے ہاف میں ایک باؤنسر پھینک دیتے ہیں، تب بھی ہمارے پاس ایک اور باؤنسر ڈالنے کا موقع ہوگا۔ باؤنسرز کے خلاف کمزور بلے بازوں کو اس میں بہتر ہونا پڑے گا۔ یہ تبدیلی باؤلر کو ایک اضافی متبادل فراہم کرے گی۔ تو مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک چھوٹی سی تبدیلی ہے جس کا بہت بڑا اثر ہے۔ بحیثیت باؤلر میرے خیال میں یہ ایک بہت اہم رول ہے۔

انہوں نے کہا “اس کے علاوہ، آپ کے پاس ڈیتھ اوورز میں ایک اور متبادل بھی ہوگا۔ اس وقت ڈیتھ اوورز میں تیز گیند بازوں کے لیے یارکر ترجیحی آپشن ہے۔ اب بولرز کے پاس یارکر، سلو گیند اور دو باؤنسر کا آپشن ہوگا۔ یہاں تک کہ اگر آپ دوسرا باؤنسر نہیں بھی پھینکتے ہیں، تب بھی بلے باز کو معلوم ہوگا کہ باؤلر دوسرا باؤنسر پھینک سکتا ہے۔”

پچھلے آئی پی ایل سیشن میں امپیکٹ پلیئر کا جو ضابطہ آیا تھا وہ برقرار رہے گا۔ اس ضابطے کے تحت ٹاس کے وقت ٹیم کو الیون کے علاوہ چار کھلاڑیوں کی متبادل فہرست بھی دینی ہوتی ہے۔ وہ ان چار کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو اپنے امپیکٹ پلیئر کی شکل میں استعمال کرسکتے ہیں۔دوسری طرف، آئی پی ایل ٹریڈنگ ونڈو ابھی کے لیے بند ہے لیکن یہ منی نیلامی کے ایک دن بعد 20 دسمبر کو دوبارہ کھلے گی اور 2024 سیزن کے آغاز سے ایک ماہ قبل بند ہو جائے گی۔

آئی پی ایل 2024 کا سیزن 22 مارچ سے مئی کے آخر تک ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے بعد حتمی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...