کئی ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کا متحدہ عرب امارات میں داخلہ بند

Source: S.O. News Service | Published on 21st June 2021, 12:38 PM | خلیجی خبریں |

دبئی، 21؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)متحدہ عرب امارات نے لائبیریا ، سیرالیون اور نیمبیا سے آنے والی قومی اورغیرملکی پروازوں پر سوار مسافروں کے سوموار سے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ دبئی نے جنوبی افریقہ ، نائیجیریا اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے مسافروں کوآئندہ بدھ سے امارت میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔ یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ لائبیریا ، سیرالیون اور نیمبیا سے آنے والی پروازوں پر پابندی کا اطلاق راہداری مسافروں پر بھی ہوگا۔

البتہ یواے ای کے راستہ سے ان ممالک کو جانے والی پروازیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔دریں اثناء دبئی نے کووِڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے بیرون ملک پھنس جانے والے یواے ای کے اقامتی ویزے کے حامل افراد کو امارت میں واپس آنے کی اجازت دے دی ہے،لیکن اس کی یہ شرط عائد کی ہے کہ انھوں نے یواے ای کی منظورشدہ کسی ایک ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں۔

دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ ، نائیجیریا اور بھارت سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو بدھ 23 جون سے ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔بھارت سے تعلق رکھنے والے مسافروں پر ایک اضافہ شرط عائد کی گئی ہے۔ان کے پاس کارآمد اقامتی ویزا ہونا چاہیے،وہ یو اے ای کی منظورشدہ کسی ایک ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہوں اور انھیں سفر پر روانہ ہونے سے 48 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

یواے ای کے شہری اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق بیرون ملک سے مسافروں کی دبئی میں آمد کے بعد صرف کیو آر کوڈ والا منفی پی سی آر ٹیسٹ کاسرٹی فیکیٹ ہی قبول کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...