معروف سماجی کارکن ڈاکٹرواسیم مانی بنے مُرڈیشورریاض جماعت کے نئے صدر؛ بڈچول فوزان پھرایک بارجنرل سکریٹری کےعہدہ پرمنتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th November 2023, 11:56 PM | خلیجی خبریں |

بھٹکل 18/نومبر (ایس او نیوز) سعودی عربیہ  کے شہر ریاض میں  سماجی خدمات میں معروف ڈاکٹر واسیم مانی مرڈیشور جماعت ریاض کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ  جنرل سکریٹری کے عہدہ پر جناب بڑچول فوزان کا پھر ایک بار انتخاب عمل میں آیا ہے۔

جملہ عہدیداران اس طرح ہیں:
صدر:   ڈاکٹر مانی واسیم،  نائب صدر:  کوٹیشور عبدالمجید،  نائب صدر دوم :  شینگیٹی کریم
جنرل سکریٹری بڈچول فوزان،  سکریٹری:  سید مصطفیٰ،   جوائنٹ سکریٹری: کوٹیشور عبدالباسط
خزانچی: علیکو فائق،   جوائنٹ خزانچی:  جدہ ابراہیم،  محاسب:  کوٹیشور توصیف،  جوائنٹ محاسب:  آرمار مستفیض،  ناظم:  جُکّا عادل
تعلیمی صدر:  آرمار استیاق، نائب صدر: ہگلواڑی راغب، سکریٹری: جدہ مُفیض

واضح رہے کہ  جماعت کے  نو منتخب صدر ڈاکٹر واسیم مانی سعودی عرب میں 12 سالوں سے مقیم ہیں  اور دمام میں کامیاب پولی کلینک چلاتے ہیں،   میسور سینٹ فیلومینا سے گریجویشن ، مینگلور اے بی شیٹی ڈینٹل کالج سے بی ڈی ایس اورمینگلور ینوپویا ڈینٹل کالج سے ایم  ڈی ایس مکمل کرنے والے ڈاکٹر واسیم مانی پچھلے بارہ سالوں سے جماعت کی انتظامیہ میں  ہیں۔  کمیونٹی کی فلاح و بہبودی میں  ہمیشہ پیش پیش  ڈاکٹر صاحب   ایک عظیم سماجی کارکن کے طور پر جانے جاتے ہیں وہ  اپنے فعال اراکین کے ساتھ بہت سے مستحق  مریضوں کے علاج اور تعلیم کے لیے  اپنی طرف سے بھی  ہرممکن امداد فراہم کرتے ہیں۔وہ ریاض جماعت کے صدر منتخب ہونے سے پہلے  مرڈیشور ریاض ایجوکیشن کے چار سال سے  صدر رہ کربھی  خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 جناب فوزان  بڈچول    چار سال سے جماعت میں جنرل سکریٹری  کے عہدہ پر اپنی خدمات انجام دے رہے   ہیں، جبکہ  جماعتی کاموں میں  ان کی فعالیت کو دیکھتے ہوئے    فوزان صاحب کو  پھر ایک بار جنرل سکریٹری کے باوقار عہدہ پر منتخب کیا گیا ہے۔

قریب پانچ سو ممبران پر مشتمل  مرڈیشور جماعت ریاض 33 اراکین انتظامیہ پر مشتمل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔