انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2024, 12:36 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ،  28 / مارچ (ایس او نیوز) انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ہے کہ خانہ پور بلاک کہاں پر ہے ، کیونکہ وہاں وہ لوگ کم ہی آتے ہیں ۔ 
    
ڈاکٹر انجلی نے کہا کہ دھرم اور ذات پات کی سیاست کے ذریعے بی جے پی والوں نے ضلع کا نام جو خراب کیا ہے اسے درست کرنے کا ہمیں اس بار موقع ملا ہے ۔ سیاست میرے لئے کوئی نہیں چیز نہیں ہے ۔ خانہ پور کے جنگلاتی علاقے میں صرف خواتین کے لئے ایک خصوصی اسپتال قائم کرنے کا سپنا پورا کیا ہے ۔ اب ضلع کے عوام نے سوپر اسپیشالٹی اسپتال کا خواب دیکھا ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔
    
ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کو درجہ بڑھایا جا رہا ہے ۔ ہماری پارٹی نے ایک ڈاکٹر کو ہی پارلیمنٹ کے لئے اس حلقے کا امیدوار بنایا ہے ۔ 
    
اس موقع پر رکن اسمبلی ستیش سئیل ، کے پی سی سی رکن رمانند نائیک، ستیش نائک، ضلع کانگریس صدر سائی گاونکر وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ کانگریسی لیڈروں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد اجلاس میں شریک تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔