ضلع ماہی گیروں سے قرضہ جات کی تفصیلات سونپنے محکمہ کی ہدایت
کاروار:30؍جولائی (ایس اؤ نیوز)محکمہ ماہی گیر کے معاون ڈائرکٹر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ماہی گیروں سے کہاہے کہ وہ اپنے 50ہزارروپیوں کے قرضہ جات کی تفصیلات فوری طورپر محکمہ کو سونپیں۔
سال 2017-2018 اور 2018-2019میں ماہی گیری سرگرمیوں کے لئےعلاقائی کمرشیل دیہی بینکوں، کو آپریٹیو بینکوں اور ماہی گیر کو آپریٹیو سوسائٹیوں کے ذریعے 50ہزار روپیوں تک قرضہ لئے ماہی گیر وں سے کہاگیا ہے کہ فوری طورپر ماہی گیر محکمہ کاروار کے دفتر میں قرضے کی تفصیلات سونپیں کی اپیل کی گئی ہے۔