بھٹکل: مرکزی حکومت کے’ہٹ اینڈ رن ‘ قانون کی سخت مخالفت و مذمت کرتےہوئے سواری ڈرائیورو مالکان سنگھ کا ضلع بھر میں احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2024, 8:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :18؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز )مرکزی حکومت نے ’ہٹ اینڈرن ‘ قانون کو منظور کرتےہوئے نافذ کئے جانےکے خلاف ملک بھر میں لاری ڈرائیورس اور مالکان احتجاج کی حمایت کررہے ہیں تو وہیں  ضلع  اترکنڑا کے کاروار، انکولہ ، ڈانڈیلی، یلاپور ، منڈگوڈ، ہلیال، سرسی وغیرہ میں  بھی لاری، ٹپر،ٹمپو، آٹو رکشا کے ڈرائیوروں  اور مالکان نے احتجاج کرتےہوئے مقامی انتظامیہ کی معرفت مرکزی حکومت کے نام میمورنڈم سونپا ہے۔

انکولہ:انکولہ  میں لاری ڈرائیور اور مالکان نے احتجاج کرتےہوئے تحصیلدار کو میمورنڈم سونپتے ہوئےکہاکہ مرکزی حکومت ڈرائیوروں کو برباد کردینا چاہتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ  مرکزی حکومت ڈرائیوروں کو سڑک پر لانے والی پالیسی میں تبدیلی کرے۔ مرکزی حکومت کا ’ہٹ اینڈ رن‘ قانون انسانیت کےخلاف ہے۔اگر ڈرائیور کی طرف سے غلطی ہونے پر 10سال کی سزا اور 7لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیاجاتاہے تو ڈرائیور تو زندہ مر جائے گا اپنی زمین جائیداد سب کچھ کھو دے گا۔ کئی موقعوں پر ایسا بھی ہواہے کہ حادثات کے موقع پر عوام نے ڈرائیور کی ہی جان لی ہے۔ اس تعلق سےکوئی قانون نہیں ہے، اس طرف توجہ کیو ں نہیں جارہی ہے۔ احتجاجیوں نےکہاکہ ہمارےمطالبات قبول کرتےہوئے قانون میں تبدیلی کریں ورنہ آئندہ دنوں میں اس سے زیادہ سخت احتجاج کئےجانےکا انتباہ دیا۔ شہر کی اہم سڑکوں سے گزرتےہوئے احتجاجیوں نے مرکزی حکومت کےخلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ٹپرلاری مالکان سنگھ کے صدر گنپتی نایک ، ٹمپو مالکان سنگھ کے صدر کشور بالا نائک، ٹیکسی یونین کے صدر پروین نائک ، آٹوسنگھ کے صدر وغیرہ موجود تھے۔

ڈانڈیلی: ملک بھر میں چل رہے احتجاج کی حمایت کرتےہوئے ڈانڈیلی کے مسافر اور تجارتی سواریوں کو روک کر ڈرائیوروں اور مالکان نے احتجاج کیا۔ ڈرائیوراور مالکان شہر کے بس اسٹینڈ سے کے سی سرکل تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ کتور چنما سرکل پر تحصیلدار کو وزیرا عظم کےنام میمورنڈم سونپتےہوئے ہٹ اینڈ رن قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مزدور سنگھ کے صدر راجے صاحب کیسنور، پرائیویٹ تجارتی سواری سنگھ کے بابا صاحب جمعدار، ارون کمار، ناگیش والیکر، آنند کمار، الیاس، مصطفیٰ ، رمیش بھنڈاری، بابا اکبر منیار، محمد غوث محبوب سمیت کئی سنگھ کے ذمہ داران موجود تھے۔ احتجاج کے چلتے اسکولی بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کاروار: ہٹ اینڈرن قانون کی مذمت کرتےہوئے ملک بھر میں جاری احتجاج کی شہر میں ٹمپو یونین نے اپنی سواریوں کو روک حمایت کی۔ یونین کےصدر کشور نائک اور نائب صدر ارون تلیکر نے بتایا کہ ہم لوگ کافی مشکلات اور مصیبتوں سے زندگی گزار رہے ہیں۔ اب مرکزی حکومت بیکار کا ایک قانون نافذ کرنےجاری رہی ہے۔ قانون جاری ہواتو ڈرائیور سڑک پر آجائیں گے ۔ 7لاکھ روپئے جرمانہ اور 10سال کی سخت سزا کیسے بھگتیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہےکہ قانون واپس لیاجائے۔

منڈگوڈ:ضلع ڈرائیورمحاذ نے ہٹ اینڈرن قانون کی مخالفت کرتےہوئےاپنا احتجاج درج کیا۔ سواریوں کو روکتے ہوئے شہر بھر میں احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کو تحصیلدار کے توسط سے میمورنڈم سونپا۔ مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ضلع صدر ملا گنیش پور، ضلعی ناظم لنگ راج کنور، تعلقہ اعزازی صدر روی لمانی، محمد رفیق انگلگی ، اُدئیے کمار ، منجوناتھ ، رمیش سمیت سیکڑوں ڈرائیور احتجاج میں شریک تھے۔

یلاپور :مرکزی حکومت ہٹ اینڈ رن کے نام پر ایک نیا قانون نافذ کرنے جارہی ہے۔ متعلقہ قانو ن سے ڈرائیوروں کی زندگی اجیرن ہوجائے گی اور زندہ مرجائیں گے۔ قانون کو واپس لینےکامطالبہ کرتےہوئے یلاپور تعلقہ لاری مالکان سنگھ کی سرپرستی میں مختلف یونین اور اسوسی ایشن کے ڈرائیوراور مالکان نے احتجاج کرتےہوئے میمورنڈم سونپا۔ احتجاجیوں نےمرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ شہر میں ریلی نکالتےہوئے تحصیلدار اور پولس محکمہ کو میمورنڈم سونپا۔ اس موقع پر لاری مالکان سنگھ کے صدر ناگیندر بھٹ، سماجی جہد کار سنتوش نائک سمیت لاری ، آٹو ، ٹمپو ڈرائیور اور مالکان شریک تھے۔

امبیڈکر سرکل پر احتجاجی راستہ روک کر دھرنے پر بیٹھے  تھے یلاپور کےرکن اسمبلی شیورام ہیبار جائے وقوع پہنچ کر کہاکہ مرکزی حکومت نےجو قانون لانےکی کوشش کررہی ہے اس سے ڈرائیوروں کی زندگی مشکل میں گھر جائے گی۔ اچانک ہونےو الے حادثہ کی وجہ سے ڈرائیورکو 10سال کی سزا اور 7لاکھ روپئے جرمانہ ادا کرنا ناممکنات میں سے ہے۔ ملک بھر میں جاری احتجاج کو دیکھتےہوئے مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت ٹرانسپورٹ نے قانون واپس لینےکی بات کہی ہے۔ اس جدوجہد میں ہم سب تمہارے ساتھ ہونےکی بات کہی۔

سرسی :شہر کے ڈرائیور و مالکان سنگھ نے اوپیندر پائی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے نئے قانون ہٹ اینڈ رن کی سخت مخالفت کی اور فوری طورپر قانون واپس لینے کا مطالبہ کرتےہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت مرکزی حکومت کو میمورنڈم سونپا۔

ہلیال : مرکزی حکومت کے ٹرانسپورٹ وزارت کی جانب سے جاری کئےجانےوالے نئے قانون کی سخت مذمت کرتےہوئے سواری مالکان و ڈرائیور محاذ نے شہر میں احتجاج کرتےہوئے حکومت کو میمورنڈم سونپا۔ شہر کےتعلقہ دفتر کے سامنے دھرنا شروع کرتےہوئےمحاذ کے ڈرائیوروں نے مرکزی حکومت کی پالیسی کی مخالفت کرتےہوئےنعرہ بازی کی۔ اور قانون واپس لینے کامطالبہ کیا۔ درائیور محاذ کی طرف سے کئےجارہےاحتجاج کی بلاک کانگریس نے حمایت کرتےہوئے کانگریس کےعہدیداران احتجاج میں شریک ہوئے۔ احتجاج میں سنگھ کے تعلقہ صدر بسوراج گولی، نائب صدر اللہ بخش بنکاپور، جنرل سکریٹری سبانی نائک، اعزازی صدر عبدالرحمن جمبووالے، سندراج مادر، بلاک کانگریس صدر کرشنا پاٹل  وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...