مڈکیری میں حضرت محمد ﷺ کے متعلق تبادلۂ خیال پروگرام : عوام مذہب کی طرف پلٹیں تو مسائل حل ہونگے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2020, 11:26 PM | ساحلی خبریں |

مڈکیری:20؍نومبر(ایس اؤ نیوز) موجودہ دور میں انسان جن مشکلات اور پریشان کن حالات سے دوچار ہے اگر ان سے نجات پانا چاہتا ہےتو لازمی ہے کہ وہ مذہب کی طرف رخ کرے اور غیبی قوت پر ایمان لائے۔ منگلورو شانتی پرکاشن کےمینجر اور جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے سکریٹری ایم ایچ محمد کوئیں نے ان خیالات کااظہار کیا۔

وہ یہاں کارنیا ہال میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی مقامی شاخ کی جانب سے سیرت النبی ﷺ مہم کی مناسبت سےمنعقدہ’’ محمد ﷺانسانیت کےرہنما ‘‘ مذاکرے میں خطاب کررہےتھے۔ انہوں نے عوام سے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ کرونا کے بعدوالے  دنوں میں کئی حقائق ہمارےسامنے ظاہرہوئےہیں جنہیں قبول کرنےکے سوا ہمارےپاس کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نےکہاکہ مذاہب انسان کوزندگی گزارنےکےحدود سکھاتےہیں، عزت نفس کا شعور پیدا کرتےہیں، مذہبی فکر انسانی زند گی کی رہنمائی کرتی ہے، اللہ کے پیغمبر و ں نے انسانو ں کو یہی پیغام دیاہےکہ وہ اپنے خالق کی طرف پلٹیں۔ رسولوں کی پوری زندگی اسی بات کی دعوت دیتی ہے۔

جرنلسٹ اوشا پریتم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سےبات کرتےہوئے کہاکہ جہاں تک ہم مذاہب کا مطالعہ کرتے ہیں ان میں کوئی خامی نہیں ہے، لیکن جب مذہب کے پیروکار مذہب کا غلط مفہوم نکالتے ہیں یا سمجھتے ہیں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ پیغمبر حضرت محمد ﷺ نے مذہب کا صحیح مفہوم پیش کرتےہوئے ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کی تھی ، دیگر مذہبی رہنماؤ ں نے بھی اسی طرح کاپیغام عوام کو دیا تھا۔ ہائی اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن کے ضلعی  صدر محبوب نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ ناظم علاقہ یو عبدالسلام وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔