شمالی کینرا میں  جلد ہی قائم ہوگا ڈٹینشن سینٹر  ۔ ڈی جی  و آئی جی پی پروین سود کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 16th December 2020, 11:53 AM | ساحلی خبریں |

کاروار،16؍دسمبر (ایس او نیوز) ڈائریکٹر جنرل اور  انسپکٹرجنرل آف پولیس پروین سود نے ضلع شمالی کینرا ایس پی کے دفتر کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بنگلورو کے نیلمنگلا میں اپنی ویزا کی مدت سےریاست میں زیادہ قیام کرنے غیر ملکیوں کے لئے حراستی کیمپ قائم کیا گیا ہے بالکل اسی طرز پرآئندہ دنوں میں  شمالی کینر ا میں بھی    ڈٹینشن سینٹر  قائم کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد ریاست مقیم غیر ملکیوں پر نگاہ رکھی جارہی ہے۔ان کے متعلقہ  سفارت خانوں   سے رابطہ قائم کرتےہوئے ایسے لوگوں کو حراست میں لیا جارہا ہے اور انہیں واپس بھیجنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

ضلع میں سڑک حادثات میں ہورہی اموات کے تعلق سے آئی جی پی  نے کہا کہ ضلع پولیس کے ساتھ اس معاملے میں بات چیت سے پتہ چلا ہے کہ ہر سال تقریباً200 افراد ان حادثات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔اس لئے جن سڑکوں پر خطرناک موڑ ہیں ان کی نشاندہی ’بلیک اسپاٹ‘کے طور پر کی گئی ہے اور اس کی تفصیلات پی ڈبلیو ڈی کو دے دی گئی ہے تاکہ حادثات کے تدارک کے لئے اقدامات کیے جاسکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال ڈسٹرکٹ پولیس کے لئے 219مکانات فراہم کیے گئے ہیں جبکہ  ایس پی  نے  500مکانات کی مانگ رکھی ہے۔ اس تجویز کو ’پولیس گرہا 2025  ‘ منصوبے میں شامل کیا جائے گااور جو آئندہ سال لاگو ہونے والا ہے۔ اس  کے علاوہ  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپریل 2021 سوِل کانسٹیبل کے بھرتی کی جائے گی  اور  6مہینے کے بعد ریزرو پولیس کے لئے بھی بھرتی کی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔