دیش پانڈے سمیت تین سینئر ارکان اسمبلی کو کابینی درجہ کے ساتھ اہم عہدے تفویض

Source: S.O. News Service | Published on 30th December 2023, 1:14 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30/دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جمعہ کو کانگریس کے تین سینئر ارکان اسمبلی آر وی دیشپانڈے، بی آر پاٹل اور بسواراج رائی ریڈی کو کابینی درجہ کے ساتھ اہم عہدہ تفویض کئے ہیں۔

بی آر پاٹل اور بسوراج رائے ریڈی جو ماضی میں حکومت کے کام کاج کے بارے میں تنقید کرتے رہے ہیں، کابینہ کی درجہ بندی کے ساتھ بالترتیب مشیر برائے وزیر اعلیٰ اور اقتصادی مشیر مقرر کیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس کا مقصد حکمراں جماعت کے اندر موجود عدم اطمینان کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے ایک اور تجربہ کار کانگر یس رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو بھی کابینہ کی درجہ بندی کے ساتھ انتظامی اصلاحات کمیشن کا چیئر پرسن مقررکیا۔

بی آر پاٹل الند حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ رائے ریڈی اور دیشپانڈے (دونوں سابق وزراء) بالترتیب یلبرگہ اور ہلیال طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ تینوں تقرریاں فوری اثر سے کی گئی۔

کانگریس کے ذرائع کے مطابق ان تقرریوں کے ساتھ سدارامیا نے یقیناً ارکان اسمبلی کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ تینوں ارکان اسمبلی اپنے طویل اور وسیع تجربے سے وز یر اعلیٰ کے لئے پیدا ہونے والے مسائل اور حالات کو سنبھالنے میں کار آمد ثابت ہوں گے۔ 

تینوں سینئر قانون ساز وزارت کے خواہشمند تھے اور کہا جاتا ہے کہ وہ کابینہ سے باہر ہونے سے پریشان ہیں۔ 

پاٹل اور رائے ریڈی حکومت اور بعض وزراء کے کام کاج پر کھل کر تنقید کرتے رہے ہیں اور انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے شکایت بھی کی تھی۔ یہ تقرریاں اس وقت ہوئی ہیں جب کانگریس پارٹی قانون سازوں اور کارکنوں کو مختلف ریاستی بورڈز اور کارپوریشنوں میں کلیدی عہدوں پر تعینات کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...