اشتعال انگیز بیانات کے لئے یڈی یورپا اور شوبھا کرندلاجے کے خلاف کارروائی کامطالبہ۔۔بھٹکل ا یس ڈی پی آئی کاصدر ہند کے نام میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th July 2017, 2:27 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل15؍جولائی(ایس او نیوز) بی جے پی کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپا سمیت رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے کے حال ہی میں مینگلور میں دئے گئے  اشتعال انگیز بیان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج بھٹکل میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیاکے کارکنوں نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور صدرہند پرنب مکھرجی کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

خیال رہے کہ یڈی یورپا نے مینگلور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی کینرا میں پھیلی ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے معاملے میں آر ایس ایس لیڈر کلڈکا پربھا کر کو اگر پولیس انگلی بھی لگائے گی تو پورے کرناٹکا میں آگ بھڑک اٹھے گی۔

اس پس منظر میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بھٹکل یونٹ کی طرف سےمیمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ  یڈی یورپا اور شوبھا کرندلاجے کے  خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی پارلیمانی رکنیت باطل قرار دیا جائے۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کینر اضلع میں پچھلے قریب دو ماہ سے فرقہ وارانہ بدامنی پھیلی ہوئی ہے۔ اس دوران چاقو زنی اور قاتلانہ حملوں کی 12وارداتیں ہوئی ہیں۔ دو معصوم افراد کا قتل ہوا ہے۔ پولیس کی طرف سے حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے دفعہ 144لاگو کرنے کے باوجود بی جے پی لیڈر شوبھا کرندلاجے اور نلین کمار کٹیل نے بی سی روڈ پر ہزاروں افراد کی بھیڑ جمع کرکے اشتعال انگیز تقاریر کیں اور امن وشانتی بگاڑنے کی کوشش کی۔اس ضمن میں بنٹوال پولیس اسٹیشن میں ان دونوں پر مقدمہ بھی درج کیا گیاہے۔

یادداشت میں کہا گیا ہے کہ شرتھ مڈیوال کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس تحقیقات جاری رہنے کے باوجود بی جے پی کے ارکان پارلیمان غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرتے ہوئے پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پر قتل میں ملوث ہونے کا بے بنیا د الزام لگا رہے ہیں۔ یہ دراصل بی جے پی قائدین کی طرف سے پولیس تحقیقات کا رُخ موڑنے کی ایک چال ہے، جس کے ذریعے وہ قتل کے الزام میں بے گناہ لوگوں کو پھنسانا چاہتے ہیں۔اس سے پہلے بھی ان لوگوں نے کارتھک راج مرڈر کیس اور شیموگہ میں ہوئے ایک نوجوان کے قتل میں بھی پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پر اسی طرح الزامات لگائے تھے مگر پولیس تحقیقات سے یہ بات صاف ہوگئی تھی کہ وہ قتل خاندانی رنجش کی وجہ سے ہوئے تھے۔

میمورنڈم میں واضح کیا گیا ہے کہ شوبھا کرندلاجے اور نلین کمار کٹیل نے ہوم منسٹر راج ناتھ سنگھ کو لکھے گئے مراسلے میں جنوبی کینر ا میں سنگھ پریوار کے رضا کاروں کو قتل کیے جانے کی 23وارداتوں کا ذکر کیا ہے ، مگر ان میں زیادہ تر معاملات آپسی دشمنی ،خاندانی رنجش اور گروہی رقابت کے ہیں۔اور ان اراکین پارلیمان نے اسے بے شرمی کے ساتھ فرقہ وارانہ معاملہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔اس سے بھی زیادہ بے شرمی کی بات یہ ہے کہ ان دونوں نے اپنے مراسلے میں سنگھ پریوار کے غنڈوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہریش پجاری، پروین پجاری، کرشنیا پاٹالی، ونئے کمار بالیگا، مصطفی کاوور، اشرف کلائی، جلیل کروپاڈی، صفوان پٹلا، اور ناصر جیسے بے گناہ مقتولوں کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔

اس یادداشت میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ گزشتہ 4برسوں سے قتل عام اور خودکشی کے معاملات کو بھی بی جے پی اور سنگھ پریوار والے فرقہ وارانہ رنگ دینے اور عوامی جذبات کو مشتعل کرنے میں مصروف ہیں۔سوگوار خاندانوں کے جذبات کی قیمت پر سیاست چمکانے والے ان لیڈروں کوجب تک قانون کی لگام نہیں لگتی ، تب تک فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم نہیں ہوسکتی۔اس لئے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی سے ریاست میں انتشار اور انارکی پھیلانے والے بی جے پی کے ارکان پارلیمان و اسمبلی اور سنگھ پریوار کے لیڈران پربھا کر بھٹ، شرن پمپ ویل، جگدیش شینو، مرلی راؤ ہنسدتڑک، ستیہ جیت سورتکل وغیرہ کے خلاف مقدمے دائر کیے جائیں۔اورپارلیمان اور ریاستی اسمبلی سے ان کی رکینت ختم کردی جائے۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی غیر موجودگی میں دفتر کی ایک کارکن نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی بھٹکل کے کافی ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...