دہلی میں پرتشدد مظاہرے 5 میٹرو اسٹیشن بند

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2020, 8:27 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،25/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی)  شہریت ترمیمی قانون(سی اےاے)کے خلاف اور حمایت میں سڑک پر نکلے لوگوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے دہلی میں حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ خصوصی طور پر شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ ان واقعات کے پیش نظر دارالحکومت دہلی کے پانچ میٹرو اسٹیشنوں کو منگل کے روز بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)نے منگل کو ٹویٹ کرتے ہوئے جانکاری دی کہ ’’جعفرآباد،موج پور-بابرپور،گوکل پوری،جوہری انکلیو اور شیو وہار میٹرو اسٹیشن بند ہیں۔ویلکم میٹرو اسٹیشن کے آگے میٹرو نہیں جارہی ہے۔‘‘

سی اے اے کی حمایت اور اس کے خلاف مظاہرے میں جعفرآباد،موج پور اور بابرپور میں پر تشدد مظاہرے کے بعد سیکورٹی وجوہات سے پیر کے روز بھی یہ میٹرو اسٹیشن بند کردیےگئے تھے۔بندکئےگئے پانچوں میٹرو اسٹیشنون پر ٹرین نہیں رک رہی ہے۔میٹرو اسٹیشن بند ہونے سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پیر کی شام ادیوگ بھون،پٹیل چوک ،سینٹرل سکریٹریٹ اور جن پتھ میٹرو اسٹیشن بھی بند کر دیےگئے تھے لیکن بعد میں ان میٹرو اسٹیشنوں پر خدمات بحال کردی گئی تھیں۔ موج پور میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک پولس اہلکار کی بھی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہیں۔اس سے پہلے پرتشدد مظاہرے کی وجہ سے جعفر آباد میٹرو اسٹیشن کو اتوار کی صبح بھی بند کردیا گیاتھا۔دوپہر میں موج پور بابرپور اسٹیشن کو بھی بند کردیاگیا۔اس لائن پر کچھ دیر میٹرو رکی بھی رہی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

جموں کے ایک وکیل اور کشمیر کی ایک خاتون کورونا سے ہلاک، لوگ دہشت زدہ

 جموں سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل اور جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کی ایک خاتون کی موت کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد لوگوں میں ایک دہشت کا ماحول بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بھٹکل کے کورونا سے متاثرہ مزید چار لوگ صحت یاب ہوکر کاروار اسپتال سے ڈسچارج؛ پہنچے بھٹکل

مینگلور اسپتال لنک کے جن 29 لوگوں کو کاروار کمس اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا، اُس میں سے 20 لوگوں کو سنیچر کے دن اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا ، اُن ہی میں سے مزید چار لوگوں کو آج کمس  سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ چاروں بذریعہ ایمبولنس آج منگل کو بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچے جہاں سے ضروری ...

بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور سابق ایم ایل اے کے تعاون سے کیا گیا مہاجر مزدوروں کی روانگی کا انتظام

اوڈیشہ اور جھار کھنڈ کے سیکڑوں مزدور جو ماہی گیری اور دیگر سرگرمیوں میں خدمات انجام دے رہے تھے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان تھے ان کو اپنے گھروں کے لئے روانہ کرنے کا انتظام بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور سابق ایم ایل اے منکال وئیدیا کی جانب سے کیا گیا۔

بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں زبردست گرمی ؛ 26مئی سے اگلے تین دنوں تک کرناٹکا میں زبردست بارش کے امکانات

بحرہ عرب اور خلیج بنگال میں طوفانی ہواؤں سے پیدا ہونے والے دباؤ کے نتیجے میں ریاست کے جنوبی اندرونی علاقوں اور ساحلی پٹی پر 26مئی سے اگلے تین دنوں تک زبردست بارش ہونے کا محکمہ موسمیات نے امکان جتایا ہے۔