بھٹکل مسلم خلیج کونسل وفد کاروار پہنچا؛ ڈپٹی کمشنر اور ایس پی سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2021, 12:54 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  20 نومبر (ایس او نیوز)  بھٹکل مسلم خلیج کونسل عرف  رابطہ سوسائٹی بھٹکل کا وفد سنیچر صبح کاروار پہنچا اور ضلع کے ڈپٹی کمشنر ملئے مہیلن اور ایس پی ڈاکٹر  سمن پنیّکر سے ملاقات کی ۔ گلف کونسل کے نو منتخب سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن مُنیری کی قیادت میں وفد نے  ضلعی انتظامیہ  سے رابطہ سوسائٹی  کا تعارف سمیت ادارہ کی طرف سے انجام دیئے جانے والی مختلف سماجی سرگرمیوں کے تعلق سے آگاہ کرایا، ساتھ ساتھ  بھٹکل کے بعض اہم مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے حل کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی، انہوں نے بھٹکل کی ترقی کے لئے اور  مسائل کے حل کے لئے رابطہ سوسائٹی کی طرف سے انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون دینے کا بھی یقین دلایا۔

ڈپٹی کمشنر اور ایس پی نے اس موقع پر نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے رابطہ اور تنظیم سمیت انڈین نوائط فورم کی خدمات کو سراہا اور کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران بھٹکل کے اداروں کی طرف سے انجام دی گئی خدمات پر نہایت مسرت کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بالخصوص بھٹکل میں ویکسی نیشن کے تعلق سے مزید بیداری پیدا کرنے کی طرف زمہ داران کی توجہ مبذول فرمائی۔

وفد  میں جناب  ایس جے سید ہاشم،  عبدالسمیع کولا اور محی الدین رکن الدین  سمیت بھٹکل کے دیگر اداروں کے ذمہ داران قاسمجی پرویز، اور ایس ایم ارشد وغیرہ  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔